سیاسی جماعتیں شکوک و شبیات پیدا کرنے کے بجائے الیکشن کمیشن سے رجوع کریں : راجہ شہباز

APP15-151120Gilgit.jpg

APP15-151120 GILGIT: November 15 - Chief Election Commission Gilgit-Baltistan Raja Shahbaz Khan talking to media persons after visiting different polling stations during Gilgit-Baltistan Election 2020. APP Photo by Ashraf Hussain Nasiri

غیر ذمہ دارانہ اور غیر ضروری بیانات سیگریز کیا جائے، گلگت بلتستان میں پرامن ماحول میں پولنگ ہوئی ہے،عوام نے مرضی سے اپنے ووٹ کا استعمال کیا
کسی بھی حلقے میں انتخابی عملے کی کمی نہیں تھی، گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات کے دوران پولنگ پرامن ماحول میں ہوئی،چیف الیکشن کمشنر
گلگت (بادشمال نیوز)چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان راجہ شہباز خان کاکہنا ہے کہ انتخابات صاف شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوئے ہیں اور عوام نے مرضی سے اپنے ووٹ کا استعمال کیا۔گلگت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کاکہنا تھاکہ چند سیاسی پارٹیوں کے سربراہان شکوک و شبہات پیدا کرنا چاہتے ہیں، ان سے اپیل ہے کہ بیانات کے بجائے الیکشن کمیشن سے رجوع کریں۔چیف الیکشن کمشنرگلگت بلتستان کا کہنا تھاکہ غیر ذمہ دارانہ اور غیر ضروری بیانات سیگریز کیا جائے، گلگت بلتستان میں پرامن ماحول میں پولنگ ہوئی ہے، عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ 23 حلقوں میں سے کچھ علاقوں میں بارش اور برفباری بھی ہوئی ہے، نتائج آنے میں وقت لگے گا، پریزائیڈنگ آفیسر سے ابھی میرے پاس کوئی سرکاری نتیجہ نہیں آیا ہے۔انہوں نے کہاکہ نتائج پولنگ ایجنٹوں کے سامنے بنائے جارہے ہیں اور جس فارم پر رزلٹ بنتا ہے اس پر تمام پولنگ ایجنٹوں کے دستخط ہوتے ہیں، کسی پولنگ اسٹیشن پر پولیس کی نفری کم نہیں تھی، دو ماہ سے کہہ رہا ہوں کہ اگر کہیں دھاندلی ہوئی ہے تو مجھے بتائیں۔ر راجہ شہباز خان کاکہنا تھاکہ انہوں نے تمام پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ ایجنٹوں سے پوچھا کہ آپ مطمئن ہیں تو سب نے مثبت جواب دیا، گلگت بلتستان کے عوام آج عید کی طرح خوش تھے، مختلف علاقوں میں خوشی میں فائرنگ کی گئی، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف ایکشن ہوگا۔
راجہ شہباز

شیئر کریں

Top