الیکشن پر امن ہوئے ابھی تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی: چیف الیکشن کمشنر

APP15-151120Gilgit.jpg

APP15-151120 GILGIT: November 15 - Chief Election Commission Gilgit-Baltistan Raja Shahbaz Khan talking to media persons after visiting different polling stations during Gilgit-Baltistan Election 2020. APP Photo by Ashraf Hussain Nasiri

غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آئے ہیں،سیاسی پارٹیاں یا امیدواروں کو شکایات ہیں تو وہ الیکشن ٹریبونل میں بھی درخواست دے سکتے ہیں
گلگت حلقہ 2 میں گزشتہ شب فائرنگ سے سیاسی ورکر جاں بحق ہوا تھا، واقعے کیخلاف اے ٹی اے ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی
گلگت(بادشمال نیوز)چیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں صاف و شفاف اور پرامن انتخابات ہوئے ہیں غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج آئے ہیں اپنے دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت یا امیدوار کو شکایت ہے تو آ کر شکایت کریں۔ ابھی تک کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ کے جج کی سربراہی میں الیکشن کمیشن قائم کیا گیا ہے۔ سیاسی پارٹیاں یا امیدواروں کو شکایات ہیں تو وہ الیکشن ٹریبونل میں بھی درخواست دے سکتے ہیں چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ضلع غذر کے علاقے گندئی میں دوبارہ الیکشن کرا رہے ہیں انہوں نے کہا گلگت حلقہ 2 میں گزشتہ شب فائرنگ کی وجہ سے سیاسی ورکر جاں بحق ہوا تھا اس واقعے کے خلاف اے ٹی اے ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
چیف الیکشن کمشنر

شیئر کریں

Top