گلگت بلتستان حلقہ دو میں دھاندلی کیخلاف جیالے مشتعل احتجاجی دھرنا نظام درہم برہم

g3-2.jpg

صوبائی دارالحکومت میں جگہ جگہ ٹائر جلا کر احتجاج سے سیاہ بادل اٹھنا شروع ہو گیا ہے، رابطہ اور مرکزی سڑکوں پر رات گئے تک آگ لگا کر اور رکاوٹیں کھڑی رہیں ،بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بھی بند رہی
ائیرپورٹ روڈ کے مختلف حصوں میں مشتعل کارکنوں کے ٹائیر جلا کر احتجاج کرنے سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر،صوبائی دارالحکومت کی تمام مر کزی سڑکیں ٹریفک کیلئے بند رہیں ،عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا

گلگت ( بیورو رپورٹ)گلگت حلقہ ٹو کے نتائج کے خلاف شہر بھر میں ٹائر جلا کر مشتعل کارکنوں اور جیالوں کا احتجاج اور دھرنے جاری سے شہر کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا۔بلاول بھٹوکی ڈپٹی کمشنر اور ریٹرننگ افسر افس کے سامنے صبح سے جاری دھرنے میں شرکت خطاب کے بعد شہر میں ٹائر جلا کر مظاہرے کرنے اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے بلاول بھٹو کے خطاب کے بعد ائیرپورٹ روڈ کے مختلف حصوں میں مشتعل کارکنوں کے ٹائیر جلا کر احتجاج کرنے سے ٹریفک کا نظام شدید متاثر ہو کر رہ گیا ۔ تمام مرکزی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہو گئیں پیپلز پارٹی کی قیادت نے جی بی اے ٹو میں چھ سو ووٹ سے جیتی نشست کو دو ووٹ سے ہرانے کا فیصلہ تبدیل کرنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔شہر میں جگہ جگہ ٹائر جلا کر احتجاج سے شہر میں سیاہ بادل اٹھنا شروع ہو گئے ،.شہر بھر کے رابطہ اور مرکزی سڑکوں پر رات گئے تک آگ لگا کر اور رکاوٹیں کھڑی کر کے سڑکیں بند کرنے سے بین الضلاعی ٹرانسپورٹ جام ہو کر رہ گیا۔
احتجاج

شیئر کریں

Top