21 حلقوں کے غیر حتمی وغیر سرکاری نتائج موصول حکومتی اتحاد 9 اپوزیشن جماعتوں کی نشستیں

download-8.jpg

اپوزیشن جماعتوں میں پاکستان پیپلز پارٹی کوتین ، نواز لیگ دو اور جمعیت علمائے اسلام کو ایک نشست ملی ،دوسیٹوں پرفیصلہ ہوناباقی ہے
پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف اپنے اتحادیوں کی حمایت سے آزاد ارکان کا اعتماد حاصل کرنے کیلئے کوشاں،امجدایڈووکیٹ وزیراعلی عہدے کیلئے بھی نامزد
گلگت (بیورو رپورٹ)گلگت بلتستان انتخابات میں حکومتی اتحاد نے 9 اور اپوزیشن جماعتوں نے چھ نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی دو نشستوں پر تنازعہ جاری جنکے بارے میں آج فیصلہ متوقع ہے۔ تحریک انصاف نے اب تک آ ٹھ نشستیں حاصل کر لی ہے اور اتحادی جماعت وحدت مسلمین نے ایک نشست پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔اسی طرح مجموعی طور پر پر نو نشستیں حکومتی اتحاد حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہے۔دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں میں پاکستان پیپلز پارٹی تین نشستیں نواز لیگ دو اور جمعیت علمائے اسلام کو نشست ملی ہے جو مجموعی طور پر چھ ہو گئی ہیں۔ پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف اپنے اتحادیوں کی حمایت سے آزاد ارکان کا اعتماد حاصل کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے صوبائی صدر اور بیک وقت دو نشستوں پر کامیاب ہونے والے امجد حسین ایڈووکیٹ کو وزیر اعلی کے عہدیکے لییامیدوار نامزد کر دیا ہے گلگت بلتستان کے 23 حلقوں میں سے 21 حلقوں کی غیر سرکاری اور غیر حتمی رزلٹ موصول ہوا ہے جبکہ دو نشستوں پر تنازعہ 24 گھنٹوں میں حل ہونے کی امید کی جارہی ہے۔
نشستیں

شیئر کریں

Top