سب جماعتیں لوٹوں کو خیر آباد کہنے کی پالیسی بنائیں ،مریم نواز

Maryam-Nawaz.jpg

The daughter of Pakistani Prime Minister Nawaz Sharif, Maryam Nawaz, arrives to appear before an anti-corruption commission at the Federal Judicial Academy in Islamabad on July 5, 2017. Pakistan's Prime Minister Nawaz Sharif and his children are accused of graft in an ongoing case which has captivated Pakistan and threatened to topple the prime minister after the Panama Papers leak last year linked the family to offshore businesses. The Supreme Court issued a split ruling calling for a joint investigation team of anti-corruption officials along with the powerful Inter-Services Intelligence (ISI) and Military Intelligence to probe the claims and issue a report within 60 days. / AFP PHOTO / AAMIR QURESHI (Photo credit should read AAMIR QURESHI/AFP/Getty Images)

ہماری جو پالیسی چل رہی ہے پشاور جلسے میں بھی وہی چلے گی ،میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد (آئی این پی )پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے تجویز دی ہے کہ سب جماعتیں لوٹوں کو خیر آباد کہنے کی پالیسی بنائیں ،ہماری جو پالیسی چل رہی ہے پشاور جلسے میں بھی وہی چلے گی ،جی بی میں اکثریت نہ ملنے پر حکومت کو شرم سے منہ چھپا لینا چاہیے،گلگت بلتستان کے اراکین کے حلف اٹھانے یا نہ اٹھانے کا فیصلہ نوازشریف کریں گے۔ منگل کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلا س کے بعد میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہاکہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی پریس ریلیز میں سب بتا دیا، ان کے چند افسران جذبات میں آ جاتے ہیں اس سے کیا میسیج دیا جا رہا ہے؟اس سے پیغام دیا جا رہا ہے کہ سب ایک پیج پر وہاں بھی نہیں ہیں۔ صحافی نے سوال کیاکہ کراچی واقعہ کی صوبائی رپورٹ کا کیا بنا؟ کیا آپ کو اعتماد میں لیا گیا۔مریم نواز نے جواب دیاکہ اس رپورٹ میں کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں، میں بلاول اور مراد علی شاہ بھی جانتے ہیں۔ مریم نواز نے کہاکہ سب جماعتیں پالیسی بنائیں کہ لوٹوں کو خیر آباد کہہ دیں گے۔ صحافی نے سوال کیاکہ پشاور جلسہ میں لفظ اسٹیبلشمنٹ استعمال کریں گے یا جرنیلوں کا نام لیں گے پالیسی کیا ہوگی۔ مریم نواز نے کہاکہ جو پالیسی چل رہی ہے وہی چلے گی

مریم نواز

شیئر کریں

Top