مُردوں کے بھی ووٹ ڈالے گئے حریف کو نا ہل ثابت کر کے رہوں گا :فدا ناشاد

6404353f28908fb475d6a8453dd1207f_XL.jpg

الیکشن کے دوران مخالفین نے ایسے حربے استعمال کئے ہیں جن سے وہ صادق اور امین نہیں رہے ، فہرست تیار کر رہاہوں جلد ثبوتوں کے ساتھ درخواست دوں
الیکشن میں ہار جیت ہوتی ہے،میری دال روٹی کا انحصار صرف اسمبلی نہیں کہ ہار کر بے کار ہوجاؤں گا، آج تک اسمبلی کی نشست کو اپنا مالی ذریعہ نہیں بنایا ،سپیکر
اسلام آباد )چیف رپورٹر ( الیکشن کے دوران مخالفین نے ایسے حربے استعمال کئے ہیں جن سے وہ صادق اور امین نہیں رہے ۔ فہرست تیار کر رہاہوں جلد ثبوتوں کے ساتھ درخواست دوں گا ۔ یہ بات پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حاجی فدا محمد ناشاد نے کی ہے ۔ باد شمال سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے مخالفین نے مردہ افراد ،ملک سے باہر لوگوں اور بوگس ووٹس بھی ڈالے ہیں جبکہ الیکشن کے ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آخری دنوں میں بھی مہم جاری رکھی اور اس دوران ووٹوں کی خریداری تک کی گئی ۔ اس تمام صورت انتظامی ذمہ داروں کو آگاہ کیا مگر شنوائی نہیں ہوئی ۔اس کے بعد چیف سیکرٹری کو لکھ کر بھیجا مگر تب تک بہت دیر ہوچکی تھی ۔ حاجی فدا محمد ناشاد نے مزید کہا کہ اپنے حریف کی نااہلی کو ثابت کر سکتا ہوں اور کر کے رہوں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حسین آباد اور سرمک کے درمیان ایسا بڑا سانحہ پیش نہیں آیا جتنا بڑا کر کے پیش کیا گیا ہے ۔ ہمارے لوگوں پر الزام لگایا گیا ہے کہ چادریں ،موبائل فون اور پیسے چھینے ۔ مخالفین سے کو دعوت عام دیتا ہوں کہ وہ رعلما کرام کے روبرو ان تمام الزام پر صرف واللہ کہہ کر قسم کھائیں تو جتنا بھی تاوان ہے میں ادا کروں گا ۔میں سمجھتا ہوں کہ خواتین سے بد تمیزی ہماری تہذیب نہیں سب ہمارے لئے قابل احترام ہیں چاہیں وہ کوئی بھی ہوں ۔ الیکشن میں ہار جیت ہوتی ہے اور میرا معاش یا میری دال روٹی کا انحصار صرف اسمبلی نہیں ہے کہ ہار کر بے کار ہوجاوں گا ۔ آج تک اسمبلی کی نشست کو اپنا مالی ذریعہ نہیں بنایا ۔ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنایا ہے اور وہ جاری رہے گی ۔
فدا محمد ناشاد

شیئر کریں

Top