صورتحال خراب ہوئی تو سکول بند بھی کرسکتے ہیں،سعید غنی

319016_985263_updates.jpg

کورونا کی روک تھام سے متعلق پورے ملک میں اقدامات کرنے ہوں گے
کراچی (آئی این پی ) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اسکول بند نہ کرنا ہماری ضد نہیں، اگر صورت حال خراب ہوئی تو اسکول بند کیے جا سکتے ہیں، کورونا کی روک تھام سے متعلق پورے ملک میں اقدامات کرنے ہوں گے۔ بدھ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکولوں کو فوری طور پر بند کرنے کا فیصلہ نہیں ہوا لیکن اسکول بند نہ کرنا ہماری ضد نہیں ہے، اگر صورت حال خراب ہوئی ہو اسکول بند کر سکتے ہیں۔ گزشتہ روز صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث پہلے ہی معمول سے زیادہ تعطیلات ہو چکی ہیں لہذا رواں برس موسم سرما کی تعطیلات نہیں ہوں گی۔
سعید غنی

شیئر کریں

Top