حکومت پی ڈی ایم جلسوں میں رکاوٹ نہ بنے،یوسف رضا گیلانی

5ee4a7d4a7500.jpg

30نومبر کو ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ پیپلزپارٹی کی میزبانی میں ہوگا،تقریب سے خطاب
ملتان(آئی این پی )سابق وزیراعظم وپیپلزپارٹی کے سینئررہنما سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت جلسوں میں رکاوٹ نابنے،یہ ہمارا جمہوری حق ہے،30نومبر کو ملتان میں پی ڈی ایم کا جلسہ پیپلزپارٹی کی میزبانی میں ہوگا،مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ عوام اس حکومت اس حکومت سے بیزار ہوچکی ہے اور پی ڈی ایم کے ساتھ ہے۔پیپلزپارٹی نے ملک کوایٹمی قوت بنایا اور میزائل ٹیکنالوجی دی ،شہید بی بی اور نوازشریف کے درمیان میثاق جمہوریت عوام کیلئے کیا گیا۔شجاع آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سیدیوسف رضا گیلانی نے کہا کہ چنددن پہلے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا جس میں اپوزیشن کی گیارہ پارٹیز نے شرکت کی،اجلاس میں آصف علی زردای اور نوازشریف نے ویڈیو لنک خطاب کیا،ہم نے پی ڈی ایم کی قیادت سے مطالبہ کیا کہ ہمارا یوم تاسیس ہے اور ملتان کا یہ جلسہ ہماری میزبانی میں کیا جائے۔میں گیارہ جماعتوں کا مشکور ہوں۔
گیلانی

شیئر کریں

Top