جرمنی عجائب گھر سے 2 کھرب نوادرات چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

GettyImages-1184949888-1024x648-1.jpg

Policemen leave the Residenzschloss Royal Palace that houses the historic Green Vault (Gruenes Gewoelbe) in Dresden, eastern Germany, on November 27, 2019. - The Green Vault, with one of the biggest collections of baroque treasures in Europe, has been robbed, police said November 25, 2019. At a press conference, the director of Dresden's state art collections Marion Ackermann told reporters that the items stolen included sets of diamonds which were "priceless". (Photo by Robert Michael / dpa / AFP) / Germany OUT (Photo by ROBERT MICHAEL/dpa/AFP via Getty Images)

ملزمان جنگلا توڑ کر عجائب گھر میں داخل ہوئے اور ہتھوڑوں سے شیشے توڑ کر نوادارت چرالی تھیں،جدید طریقے سے ملزمان تک پہنچا گیا
برلن( یواین پی ) جرمنی کے عجائب گھر سے ایک ارب یورو یعنی تقریبا دو کھرب روپے مالیت کے نوادارت کی چوری میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق گزشتہ برس نومبر میں ڈریسڈن کے عجائب گھر سے چوری کی واردات میں ملوث تین جرمن باشندوں کو برلن میں واقع اپارٹمنٹ سے گرفتار کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چوری کے لیے ملزمان جنگلا توڑ کر عجائب گھر میں داخل ہوئے اور ہتھوڑوں سے شیشے توڑ کر نوادارت چرالی تھیں، ڈرامائی انداز سیکی گئی چوری کے لیے علاقیکی بجلی بھی منقطع کر دی گئی تھی۔چوری کی گئی 2 کھرب روپے کی نوادرات میں16 ویں صدی کی ہیروں جڑی تلوار اور ہیرے جڑے دیگر شاہی زیورات بھی شامل تھے تاہم یہ واضح نہیں کہ اشیا برآمد کی جا سکیں یا نہیں۔چرائی گئی تلوار میں 9 بڑے اور 770 چھوٹے ہیرے جڑے ہوئے تھے جب کہ ہیرے جڑے تلوار میں 49 قیراط کا ڈریسڈن وائٹ ڈائمنڈ بھی شامل تھا۔پولیس واردات کے پانچ منٹ بعد پہنچی لیکن اس وقت تک ملزمان فرار ہو چکے تھے۔

شیئر کریں

Top