شمس الحق لون کا ڈشکن آمد پر تاریخی استقبال تمام وعدے پورے کروں گا: نو منتخب رکن اسمبلی

g11-2.jpg

قبائل ڈشکن کی عوام نے ایک ماہ پہلے میرے ساتھ الحاق کرلیا تھا اوراسی دن میری کامیابی یقینی ہوگئی تھی ،علماء کابھی شکرگزارہوں
ڈشکن کی عوام نے بہت بڑی قربانی دی پی ٹی آئی کو ووٹ دے کر وزیراعظم عمران خان پراعتمادکااظہارکیا،محمدشفاء کاتقریب سے خطاب
استور( بیوررورپورٹ)قبائل ڈشکن اور ڈشکن شاہی جرگہ عوام ڈشکن تربیلنگ مشکین خودکشت شلتر اور دیگر ایریا کی عوام کی طرف سے نو منتخب رکن اسمبلی شمس الحق لون اور عمائدین استور کا شاندار اور تاریخی استقبال انکے حق میں شدید نعرہ بازی وزیر اعلی شمس الحق لون کے نعروں سے ڈشکن گونجے اٹھا سطح سمندر سے تقر بیآ دس ہزار فٹ بلند مقام ڈشکن میں روڑ کے دونوں اطراف میں کئی میلوں گھڑے ہو کر انکا استقبال کیا گیا یاد رہے کہ اسی ایریا سے احتحاد ڈشکن کے نام سے شاہی جرگے کے فصلے کی روشنی میں تقربیآ بارہ سو سے زیادہ اجتماعی ووٹ شمس الحق لون کو دیا گیا اور شمس الحق لون کی کامیابی میں اہم کردار رہا اس موقعے پر ایک جشن بھی منایا گیا اور ایک بہت بڑی تقریب بھی ہوئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نو منتخب رکن اسمبلی شمس الحق لون نے کہا کہ قبائل ڈشکن کی عوام نے جو کردار ادا کرتے ہوئے ایک ماہ پہلے میرے ساتھ جو الحاق کیا تھا میری کامیابی کا فصلہ بھی اسی دن ہوا تھا میں ڈشکن کی جملہ عوام کی جرات بہادری ہمت اور کردار کو سرخ سلام پیش کرتا ہوں خاص کر مزہبی رہنما مولانا عزر خان مولانا ریاض الرحمان اور انکی پوری ٹیم اور ڈشکن ایریا کے چھ گاوں کی عوام کا اور ہر ایک ایک فرد بہنوں بزرگوں جوانوں سبکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انشااللہ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتسان کی طرف سے اعلان کردہ ڈشکن کا میٹل روڑ سیمت اپکی تعمیر اور ترقی کے لئے دن رات ایک کرونگا اپ لوگوں نے میرے ساتھ وعدہ وفا کیا ہے اب میری باری ہے انشااللہ اپ کے خون کے آخری خطرے تک قربانی دینے کے لئے تیار ہوں اس موقعے پر پی ٹی ائی کے صدر محمد شفا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈشکن کی عوام کی طرف سے بہت بڑی قربانی دی ہے انہوں نے بڑی تعداد میں پی ٹی ائی کو ووٹ دے کر وزیراعظم عمران خان کے اوپر بروسہ کیا ہے انشااللہ پی ٹی ائی بھی آپکے مسائل حل کرنے میں کوئی کثر باقی چھوڑے گی اس موقعے پر معروف عالم الدین مولانا عزر خان نے کہا کہ میں ڈشکن کی عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں جنہوں نے میری اپیل پر سخت خراب موسمی حالات کے باوجود بھی گھروں سے باہر اکر ووٹ دیا اور میرے اوپر اعتماد کا اظہار کیا تقریب سے خطاب کرتے شمس الدین نے کہا کہ احتحاد ڈشکن اور ڈشکن شاہی جرگے کے فصلے کے بعد مولانا عزر استاد کی قیادت میں پوری قوم نے جس جوش جزبے کے ساتھ ووٹ دیا اس کو یاد رکھا جائیگا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر رزاق نے کہا کہ پی ٹی ائی کے لئے ہم نے روز اول سے جو محنت کی تھی اسکا صلہ مل گیا میں پی ٹی ائی کے کارکن کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اس موقع پر شاہی جرگے کے چیرمین اور معروف قانون دان مزہبی اسکالر مولانا ریاض الرحمان نے کہا کہ شمس الحق لون کی کامیابی کے لئے ہم نے اپنی زمداری پوری کردی ہے ہمارا کام ابھی پورہ ہوا اور ہمارا ٹارگٹ بھی پورہ ہوا ہماری اپیل پر غیور باہمت با اصول قبائل ڈشکن کی عوام نے وعدہ وفا کرتے ہوئے تاریخ میں سب سے زیادہ ووٹ ہیڈ کواٹر کو دیا میں شمس الحق لون اور انکی پوری ٹیم کو ڈشکن امد پر خوش آمدید کہتے ہوں اس موقعے پر رکن امن کیمٹی شمیر احمد عبدالمجیب فانی۔ طلاع مجاہد ایڈوکیٹ سابقہ ہیڈ ماسٹر ہائی اسکول برکت شاہ اور انیس احمد نے بھی خطاب کرتے ہوئے مسائل کے اوپر روشنی ڈالی اور لون کو مبارک باد پیش کیا۔
شمس لون

شیئر کریں

Top