گورننس میں بہتری کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے : مشیر خزانہ

musheer-e-khazana-abdul-hafeez-shaikh.jpg

جدید پاکستان کے لیے وفاق اور صوبے کی سطح پر گورننس میں بہتری لانا ہوگی،معیشت کی ترقی کے لیے سب کو مل کام کرنا ہے
کورونا کے باوجود پاکستانی معیشت نے مثبت کارکردگی کا مظاہرہ کیا،برآمدات بڑھانے کیلئے حکومت نے متعدد اقدامات کیے
کراچی (آئی این پی ) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ گورننس میں بہتری کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے، جدید پاکستان کے لیے وفاق اور صوبے کی سطح پر گورننس میں بہتری لانا ہوگی،معیشت کی ترقی کے لیے سب کو مل کام کرنا ہے، کورونا کے باوجود پاکستانی معیشت نے مثبت کارکردگی کا مظاہرہ کیا،برآمدات بڑھانے کے لیے حکومت نے متعدد اقدامات کیے، انڈسٹری کے لیے سستی بجلی کا پیکچ دیا ہے۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے دی فیوچرسمٹ سے ویڈیولنک خطاب کے دوران کہا کہ ماضی کو سمجھے بغیر پیشرفت مشکل ہے، پاکستان کی 72 سالہ تاریخ میں سیاسی استحکام نہیں رہا اور کوئی بھی وزیراعظم اپنی مقررہ معیاد پوری نہیں کرسکا جب کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے اور سوال یہ ہے کہ وسائل سے مالامال ملک کے لوگ غریب کیوں ہیں۔ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ کورونا کے باوجود پاکستانی معیشت نے مثبت کارکردگی کا مظاہرہ کیا، حکومت نے احساس پروگرام کے تحت مستحقین میں مالی امدادتقسیم کی اور کورونا صورتحال میں حکومت نے کاروباری برادری کے لیے خصوصی پیکیج دیا۔
مشیر خزانہ

شیئر کریں

Top