گلگت بلتستان میں بھی سائبر کرائم ایکٹ کا نفاذ دو خصوصی عدالتیں قائم:چیف جسٹس نے ججز کے تقرر کی منظوری دیدی

images-60-1.jpeg

وزیراعظم کے زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے گلگت بلتستان میں سائبرکرائم ایکٹ 2016کے نفاذکی منظوری دی تھی جس کے بعد چیف جسٹس نے دوخصوصی عدالتوں کاقیام عمل میں لاتے ہوئے دوججزکاتقررکردیا
اب گلگت بلتستان میں فیس بک اور سوشل میڈیا پر اہم اداروں کیخلاف قابل اعتراض مواد شائع کرنیوالوں کیخلاف ایف آئی اے اور پولیس کارروائی کرسکے گی ،جرم ثابت ہونے پرعدالت ملزموں کوسزاد ے سکی گی
گلگت(بادشمال نیوز)چیف جسٹس ملک حق نوازنے سائبرایکٹ کے تحت مقدمات کی سماعت کیلئے دوخصوصی عدالتوں کی منظوری دیتے ہوئے دوججزکاتقررکردیا ا س ضمن میں ایڈیشنل رجسٹرارنثارحسین نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا بتایاگیاہے کہ وزیراعظم کے زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے گلگت بلتستان میں سائبرکرائم ایکٹ 2016کے نفاذکی منظوری دی تھی جس کی روشنی میں چیف جسٹس نے دوخصوصی عدالتوں کاقیام عمل میں لاتے ہوئے ایک سینئرسول جج اورایک ایڈیشنل سیشن جج کوخصوصی عدالت کاجج مقررکرنے کی منظوری دیدی ۔ اب گلگت بلتستان میں فیس بک اور سوشل میڈیا پر اہم اداروں کے خلاف قابل اعتراض مواد شائع کرنے والوں کے خلاف FIA اور پولیس کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمات قائم کر کے ٹرائل کیلئے چالان عدالتوں میں پیش کرینگے اور جرم ثابت ہونے پر عدالت سابئر کرائم ایکٹ 2016 کیمطابق سزا دیگی ۔
خصوصی عدالت

شیئر کریں

Top