خوش رہنے کیلئے ہمیشہ خدا کے شکرگزار رہو:بلال اشرف

5e0061753367a.jpg

کسی کی پر آسائش زندگی کو دیکھ کر اپنے پاس موجودنعمتوں کو مت بھولیں:اداکار
لاہور(یواین پی) اداکار بلال اشرف نے کہا ہے کہ خوش رہنے کے لئے ہمیشہ اللہ کے شکر گزار رہو۔ انہوں نے کہا کہ رب العزت نے آپ کو جن نعمتوں سے نوازا ہے ان پر ناشکری مت کریں یا کسی کی پر آسائش زندگی کو دیکھ کر اپنے پاس موجود نعمتوں کو مت بھولیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے نام ایک پیغام میں کہاکہ اگر آپ لوگوں کو ملی آسائشوں کو دیکھ کر حسرت کریں گے تو خود کو ملی نعمتوں کی لذت کبھی بھی محسوس نہیں کرسکیں گے،اس لئے زندگی میں خوش رہنے کیلئے ان نعمتوں کاہمیشہ شکر اداکرتے رہو جو اللہ تعالیٰ نے ہمیں زندگی میں عطا کی ہیں۔

شیئر کریں

Top