لنکن لیگ، پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز سری لنکا پہنچ گئے

image-roaring-lankan-lion-central-theme-of-lpl-logo-mediabrief.jpg

شاہد آفریدی اور ٹیم کے مینٹور وسیم اکرم چند روزمیں سری لنکا روانہ ہوں گے
کولمبو(آئی این پی)سری لنکن پریمئیر لیگ کی فرنچائز گال گلیڈیئٹرز کے پاکستانی کھلاڑی اور آفیشلز سری لنکا پہنچ گئے ہیں۔کراچی سے کولمبو روانہ ہونے والے کھلاڑیوں میں اعظم خان، احسن علی، چیڈوک والٹن اور محمد عامر شامل تھے، ٹیم کے ہیڈ کوچ سابق ٹیسٹ کپتان معین خان، منیجر اعظم خان، فزیو ٹرینر راشد قریشی اور ترجمان نبیل و دیگر گزشتہ شب اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئے تھے۔ٹیم میں شمولیت اختیار کرنے والے ممتاز آل رانڈر شاہد خان آفریدی اور ٹیم کے مینٹور سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم اگلے چند روز میں سری لنکا روانہ ہوں گے۔ سابق ٹیسٹ کپتان سرفراز احمد دورہ نیوزی لینڈ کے سبب اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے۔سری لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈیئٹرز کی ٹیم اپنا پہلا میچ 27نومبر کو کھیلے گی، لنکا پریمیئر لیگ 26نومبر سے ہمبنٹوٹا میں شروع ہورہی ہے، لیگ میں 5ٹیمیں شریک ہیں۔ٹیم کے ہیڈ کوچ سابق ٹیسٹ کپتان معین خان، منیجر اعظم خان، فزیو ٹرینر راشد قریشی اور ترجمان نبیل و دیگر گزشتہ شب اپنی منزل کی جانب روانہ ہوئے تھے۔ٹیم میں شمولیت اختیار کی۔
کرنے والے ممتاز آل رانڈر شاہد خان آفریدی اور ٹیم کے مینٹور سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم اگلے چند روز میں سری لنکا روانہ ہوں گے۔

شیئر کریں

Top