کے آئی یو ، اے ڈی ای فرسٹ اور تھرڈ سمسٹر کے شیڈول کا علان

pic_1539793607.jpg

امتحانات 24نومبر سے شروع ہوکر 09دسمبر2020تک جاری رہینگے ،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز
گلگت(بادشمال نیوز) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے اے ڈی ای فرسٹ اور تھرڈ سمسٹر(2017-19,2018-20 & 2020-22 )کے امتحانات کے شیڈول کا علان کردیا۔ ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میر تعظیم اختر کے مطابق امتحانات کا سلسلہ 24نومبر2020سے شروع ہوکر09دسمبر 2020تک جاری رہینگے ۔شیڈول کے تحت پہلا پرچہ اردو ریجنل لنگویجزز کا جبکہ آخری پرچہ پریکٹیسیزم کا ہوگا۔ یادرہے اے ڈی ای سیکنڈ اور فورتھ سمسٹر کے امتحا نی سلیپ متعلقہ سنٹرز کو ارسال کیاگیاہے ۔ا میدوار متعلقہ تاریخ پرامتحانی مراکز میں پہنچ جائیں۔مزید معلومات کے لیے KIUشعبہ امتحانات کے آفس یا پھر KIUکے ویب سائٹ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں ۔
شیڈول اعلان

شیئر کریں

Top