عوام کی مجھ سے اُمیدیں وابستہ کمیشن مافیا یا کا حصہ یا ہمدرد نہیں نبوں گا راجہ ذکر یا

maxresdefault-3.jpg

جی بی میںماضی کی حکومتیں بدترین لوڈشیڈنگ، کھنڈر سڑکیں، صاف پانی کی قلت،بنیادی صحت کے مسائل ،بے روزگاری کے تحفے عوام کو دے کر چلی گئیں
ماضی میں کمیشن اور کرپٹ مافیاز نے کھل کر راج کی مگر اب ایسے مافیاز کے خلاف اعلان جنگ کا وقت ہے عوام کے ساتھ ملکر مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد کرینگے
سکردو ( بیورو رپورٹ) جی بی ایل اے 7 سکردو 1 سے نومنتخب رکن گلگت بلتستان اسمبلی راجہ زکریا خان مقپون نے کہا ہے سکردو حلقہ ایک پورے بلتستان کا دل اور عوام کا دوسرا گھر ہے جب کہ سکردو شہر سیاحت کے میدان میں خوبصورت علاقے کا ہیڈکوارٹر ہونے کے باعث بین الاقوامی شہرت رکھتے ہیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے ماضی میں اس شہر کے مسائل کے حل پر توجہ نہیں دی گئیں پانی بجلی اور سڑکوں کی بحالی اور بہتری پر کروڑوں روپے اخراجات دکھائے گئے لیکن عوام گواہ ہے ماضی کی حکومتوں نے عملی طور پر کام کی بجائے بدترین لوڈشیڈنگ، کھنڈرات نما سڑکیں اور پینے کے صاف پانی کی قلت،بنیادی صحت کے مسائل ،بے روزگاری آج مجھے تحفے میں دے کر چلے گئے ہیں انہوں نے کہا ہے ہماری حکومت قائم ہوتے ہی سب سے پہلے بجلی، پانی اور کھنڈر نما سڑکوں کی بحالی ترجیحات میں شامل ہیں پر توجہ دی جائے گی راجہ زکریا مقپون نے کہاریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال پر پورے ریجن کا بوجھ ہے صحت کے مسائل کے حل کیلئے سہولیات اور وسائل کے لئے بھرپور کوشش کرینگے کیونکہ عام لوگوں کے لئے آرآیچ کیو واحد ادارہ ہے جہاں علاج ممکن ہے اسٹاف کی کمی پورا کرنے کے لئے بھی کام کریں گے، کامیاب امیدوار حلقہ ایک نے کہا ہے حلقہ ایک سمیت بلتستان سے بیروزگاری کے خاتمے کیلئے تمام اداروں کے پی سی فور کی منظوری، لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے جامع منصوبہ بندی شہری حقوق کے تحفظ اور شہر کو مثالی بنانے کیلئے تمام تر توانائیاں بروئے کار لائیں گے انہوں نیکہا میرے ساتھ عام عوام کی دعا اور امیدیں وابستہ ہیں اس لئے کسی بھی قسم کے کمیشن مافیا یا کرپٹ لابی کا حصہ یا ہمدرد نہیں بنوں گا انہوں نیکہا ماضی میں کمیشن اور کرپٹ مافیاز نے کھل کر راج کی مگر اب ایسے مافیاز کے خلاف اعلان جنگ کا وقت ہے عوام کے ساتھ ملکر مسائل کے حل کیلئے بھرپور جدوجہد کریں گے.۔
راجہ ذکریا

شیئر کریں

Top