انتخابی نتائج تبدیل کرنے کی کوشش کر کے انصاف پامال کیا گیا:آغا راحت

agha-rahat-hussaini-demands-restoration-of-mohsin-najafi-s-citizenship25423_L.jpg

ہماری کوششوں سے حلقہ ون پہلی بار سیاسی بن گیا، ہم نے پارٹی اور امیدوار کی بجائے اہلیت ،قابلیت کو پیش نظر رکھ اعتماد کا اظہار کیا
کامیاب امیدوار بلا تفریق خدمت یقینی بنائیں ووٹر اور سپورٹرز کو دیکھے بغیر ضرورت اور اہمیت کو دیکھ کر تعمیر و ترقی کی ذمہ داریاں نبھا ئیں
گلگت(بیورو رپورٹ) آ غا راحت حسین الحسینی نے کہا ہے کہ انتخابات میں ناجائز مداخلت اور نتائج تبدیل کرنے کی کوششیں کر کے انصاف پامال کیا گیا۔جمعہ کے خطبے میں انہوں نے کہاکہ حلقہ ون میں رات کو رزلٹ تبدیل کر کے انتخابی عمل کو داغدار کر دیا گیا جس سے جمہوری اور قانون تقاضے بے معنی ہو کر رہ گئے ہیں حقدار کو اس کے حق سے محروم کرنا بڑی ناانصافی ہے۔اسی طرح بعض حلقوں کے نتائج کے اجرا میں تاخیر سے انتخابات کی شفافیت پر کئی سوالات پیدا ہو گیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حلقہ ون ہماری کوششوں سے پہلی بار سیاسی بن گیا ہے ہم نے پارٹی اور امیدوار کی بجائے اہلیت ،قابلیت اور تمام طبقے فکر کی خواہشات کو پیش نظر رکھ اعتماد کا اظہار کیا جس کے مثبت اثرات یہاں کے ماحول پر مرتب ہونگے کامیاب امیدوار بلا تفریق خدمت کو یقینی بنائیں ووٹر اور سپورٹرز کو دیکھے بغیر ضرورت اور اہمیت کو دیکھ کر تعمیر و ترقی کی زمہ داریاں نبھا ئیں تاکہ کسی بھی طبقے میں احساس محرومی پیدا نہ ہو اور ماضی کے یک طرفہ کاموں کے غلط اور امتیازی سلوک کا خاتمہ کر کے یکساں خدمت کریں تاکہ عوامی اعتماد بحال رہنے کے ساتھ متعصبانہ ترقی کے عمل کا خاتمہ ممکن بنا دیا جاسکے۔کامیاب امیدوار پر سنی، شیعہ اور اسماعیلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اعتماد کیا ہے اس علاقے میں پائیدار امن اور بھائی چارے کے لیے بلاتفریق خدمات کو ترجیح بنا دیا جائے۔
آغا راحت

شیئر کریں

Top