شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری

444557_90809079.jpg

، عدالت کی ریفرنس مکمل ہونے تک دونوں ملزمان کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کی ہدایت
لاہور (آئی این پی )احتساب عدالت لاہور نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی درخواستوں کا تحریری فیصلہ جاری کر تے ہوئے منی لانڈرنگ ریفرنس مکمل ہونے تک دونوں ملزمان کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کی ہدایت کر دی ۔احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے دو صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت لانے والی گاڑی میں اچانک تبدیلی کی گئی۔ درخواست گزاروں کے مطابق سیاسی وجوہات کی بنا پر بکتر بند گاڑی میں تبدیلی کی گئی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عدالت پیشی کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کرے۔
تحریری فیصلہ

شیئر کریں

Top