گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی کیلئے تمام حدیں پار کی گئیں سینٹر مصطفی نواز

pti-s-tall-claims-nothing-but-sham-ppp-1543353226-5209.jpg

پیپلز پارٹی کی جمیل احمد کی جیتی ہوئی نشست چھیننے کیلئے الیکشن کمیشن تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے،چیئرمین پی پی
گلگت کے شہری حلقے کا نتیجہ روکے رکھنا دھاندلی نہیں تو کیا ہے چیف الیکشن کمشنر پریس کانفرنسیں کرنے کے بجائے گنتی کروا ئیں
اسلام آباد(آئی این پی)پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی کیلئے تمام حدیں پار کر دی گئیں ،چار دن گذر گئے مگر ابھی تک جی بی 2 کا نتیجہ نہیں دیا جا رہا ،چیف الیکشن کمشنر پریس کانفرنسیں کرنے کے بجائے گنتی کروا کر نتیجہ دیں۔جمعہ کو اپنے ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات میں دھاندلی کیلئے تمام حدیں پار کر دی گئیں ہیں ، چار دن گذر گئے مگر ابھی تک جی بی 2 کا نتیجہ نہیں دیا جا رہا ، پیپلز پارٹی کی جمیل احمد کی جیتی ہوئی نشست چھیننے کیلئے الیکشن کمیشن تاخیری حربے استعمال کر رہا ہے، گلگت کے شہری حلقے کا نتیجہ روکے رکھنا دھاندلی نہیں تو کیا ہے۔ مصطفی نواز کھوکھرنے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر پریس کانفرنسیں کرنے کے بجائے گنتی کروا کر نتیجہ دیں ۔
مصطفی نواز

شیئر کریں

Top