کورونا وبا سے دنیا کیساتھ سعودی عرب کی معیشت کو سخت دھچکا لگا ہے :سعودی عرب

2000.jpg

ویلیو ایڈڈ ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ آسان نہیں تھابحران ختم ہوگا اور اقتصادی حالات معمول پر آئیں گے تو اس پرنظر ثانی ہوگی،وزیر تجارت کی پریس کانفرنس
ریاض (آئی این پی ) سعودی عرب کے وزیر تجارت اور قائم مقام وزیر ذرائع ابلا غ ڈاکٹر ماجد القصابی نے کہاہے کہ کورونا وائرس وبائی بیماری کے پھیلنے کی وجہ سے دنیا پر ایک غیر معمولی سال گزر رہا ہے اور اس سے دنیا کے ساتھ ساتھ مملکت سعودیہ کی معیشت کو بھی دھچکا لگا ہے ، سعودی مملکت نے وبائی امراض کے معیشت پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے کے لئے سخت محنت کی ، سعود ی عرب اس وبائی امراض کے معیشت پر پڑنے والے ا ثرات سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لئے جی 20 میں سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے ، وبائی امراض کے درمیان بڑی کامیابی کے ساتھ حج اور عمرہ کے سیزنز کا بہترین انتظام کیا ، ویکسین کی تیاری میں مصروف متعلقہ حکام کے ساتھ معاہدوں کے بعد سعودی عرب ویکسین حاصل کرنے والے پہلے ممالک میں شامل ہوگا، ویلیو ایڈڈ ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ آسان نہیں تھا بحران ختم ہوگا اور اقتصادی حالات معمول پر آئیں گے تو اس پرنظر ثانی ہوگی۔ گزشتہ روزپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی عرب کے وزیر تجارت اور قائم مقام وزیر اطلاعات ڈاکٹر ماجد القصابی نے کہا کہ سعودی عرب میں اب تمام شعبوں میں غیرمعمولی پیشرفت اور مضبوط نمو سامنے آرہی ہے اور یہ ان حقائق اور اعداد و شمار پر مبنی ہے جو شا ہ سلمان وژن 2030 کے تحت حاصل کئے گئے اہداف کے حوالے سے ولی عہد شہزادہ محمد کے حالیہ بیان میں سامنے آئے تھے۔ ولی عہد شہزادہ کی ہدایت کے مطابق مقامی امور سے متعلق سوالات اور تازہ ترین پیشرفتوں سے متعلق سوالات کے جوابات کے لئے منعقدہ پہلی متواتر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ، القاصبی نے کہاکہ یہ پریس میٹنگ قیادت کی براہ راست ہدایت کے تحت ہوئی ہے اور اس سے متعلق اقدامات شہریوں کے صحیح معلومات تک رسائی کے حق کے حوالے سے ہیں اور یہ شفافیت اور وضاحت پر بھی منحصر ہے۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ کورونا وائرس وبائی بیماری کے پھیلنے کی وجہ سے دنیا پر ایک غیر معمولی سال گزر رہا ہے

شیئر کریں

Top