علمائے امامیہ شگر نے راجا اعظم خان کو رزیر اعلیٰ بنانے کا مطالبہ کر دیا

4020910083_55fee6365d.jpg

عوام نے اپنے اختیارات کا استعمال کیا اب منتخب نمائندوں پر بھاری زمہ داری عائد ہوئی ہے پانچ سال عوام کا اعتماد بحال رکھیں
راجہ اعظم سب سے سینئر سیاستدان ہیں، حالیہ انتخابات میں انہوں نے ووٹ بھی سب سے زیادہ لئے ،سید طہٰ شمس دین
شگر( سٹاف رپورٹر) علمائے امامیہ شگر نے راجا اعظم خان کو وزیر اعلیٰ بنانے کا مطالبہ کردیا۔سینئر سیاستدان ہونے سب سے زیادہ ووٹ لینے اور تین سیاسی و مذہبی جماعتوں کا متفقہ امیدوار ہونے کے ناطے وزیر اعلیٰ کا اصل حقدار راجا اعظم خان ہے انہیں اہم زمہ داری دی جائے جامع مسجد صاحب الزماں چھورکاہ شگر میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علمائے امامیہ شگر کے صدر سید طہٰ شمس دین الموسوی نے کہا کہ عوام نے اپنے اختیارات کا استعمال کیا اب منتخب نمائندوں پر بھاری زمہ داری عائد ہوئی ہے کہ پانچ سال عوام کا اعتماد بحال رکھیں انہوں نے کہا کہ انتخابات میں عوام نے نمائندوں کو مایوس نہیں کیا اس لئے نمائندوں کو چائیے عوام کو مایوس نہ کریں۔تمام منتخب سیاسی لیڈروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کی ہر ممکن کوشش کرئے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد اختیارات کو درست انداز میں استعمال کرنا ھوگا۔عفو در گزر کرنا سیکھنا ہوگا انہوں نے کہا کہ لہذا تمام تر فرقہ واریت لسانیت سے پاک ہوکر علاقے کی خدمت کو شعار بنانا ہوگا انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو چائیے کہ عوام کی فلاح وبہبود کے لئے بلا تفریق ملک وملت کے لئے کام کرئے ۔ انہوں نے کہا کہ جی بی کے منتخب ہونے والے نمائندوں بالخصوص راجا اعظم خان کو عوامی نمائندہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے کارکنوں کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے سپوٹروں نے جس انداز میں انتخابی مہم چلا کر راجہ کو کامیاب کرایا اور علاقے کی امن کو ٹھیس پہنچنے نہیںدیا جس پر علاقے کے عوام کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں انہوں نے پرامن طریقے سے الیکشن کرانے پر جوانوں اور بزرگوں کا بھی شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ ووٹ عہد معاہدے کا نام ہے انہوں نے کہا کہ پہلی بار شگر کے عوام نے حکومت کا ساتھ دیا ہے اور حکومتی نمائندے کو کامیاب بنایا ہے جس کے باعث راجا اعظم کی زمہ داریاں بڑھ گئی ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات میں راجا اعظم تمام
حکومتی ممبران میں سینئر سیاست دان ہے اور ووٹ بھی سب سے ذیادہ لینے میں کامیاب ہوا ہے اس بناء پر تحریک انصاف کی بھی زمہ داری بنتی ہے کہ راجا اعظم کو وزیر اعلیٰ بنایا جائے۔ امسال جس انداز میں علما حکومت اور شگر کے عوام نے راجا پر اعتماد کیا ہے جس کے باعث راجا کی زمہ داریاں بھی بڑھ گئی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ راجا اعظم خان دوران الیکشن کئے اعلانات پر عمل در آمد کرانے میں کامیاب ہوں گے
علمائے امامیہ

شیئر کریں

Top