جعلی حکمرانوں کو مسلط کرنے والے عوامی مینڈیٹ کے قاتل ہیں : فضل الرحمن

825034_3525916_Fazal-ur-rehman_updates.jpg

پوری قوم جانتی ہے کہ ملک پر مسلط ٹولے کی اقتدار کی ڈور کہیں اور سے ہلائی جارہی ہے،جے یوآئی سربراہ
ملک کی بقا اور وحدت کیلئے جمہوریت کی بالادستی مضبوط سیاسی نظام اور قانون کی حکمرانی ضروری ہیں ‘ وفد سے گفتگو
کوئٹہ ( آئی این پی )جمعیت علما اسلام کے مرکزی امیر قائدجمعیت سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ حضرت مولانا فضل الرحمن اور سابق سینیٹر حضرت مولانا حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ جعلی حکمرانوں کو ملک پر مسلط کرنے والے عوامی مینڈیٹ کے قاتل ہیں پوری قوم جانتی ہے کہ ملک پر مسلط ٹولے کی اقتدار کی ڈور کہیں اور سے ہلائی جارہی ہے ملک کی بقا اور وحدت کیلئے جمہوریت کی بالادستی مضبوط سیاسی نظام اور قانون کی حکمرانی ضروری ہیں عوامی رائے کے برعکس غیر کی چھتری تلے اقتدار کرنے والوں کا مزید اقتدار میں رہنا ملک و قوم کیلئے نیک شگون نہیں۔ ان خیالات کااظہار گزشتہ روز جمعیت علمااسلام کے سابق سینیٹر حضرت مولاناحافظ حمداللہ کی سربراہی میں ایک وفد نے قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال جماعتی معاملات اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ حکمران کرونا کے پیچھے چھپنے کی کوشش کررہے ہیں حکمران جماعت کی ناکام عوامی اجتماعات کے بعد دیگر عوامی اجتماعات پر پابندی لگاناانکی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے ہم واضح کرچکے ہیں کہ پی ڈی ایم کے تمام جلسے شیڈول کے مطابق ہوں گے انہوں نے کہا کہ قوم جس اذیت میں مبتلا ہیں حکمرانوں کو اس کا احساس نہیں ناقابل برداشت مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کیا ہواہے سلیکٹڈ حکومت کی ڈھائی سالہ مدت میں کوئی ایسی منصوبہ بندی نہیں ہوئی کہ جس کا براہ راست عوام کو کسی بھی طرح کا فائدہ پہنچا ہو بھینس نیلامی سے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے والے اور انڈے مرغیوں سے لوگوں کو روزگار دینے والے نالائقوں نے اپنی نالائقی سے ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ان لوگوں کا مزید اقتدار میں رہنا ملک کی بقا اور وحدت کے لیے نیک شگون نہیں۔
فضل الرحمن

شیئر کریں

Top