پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو تحریک انصاف کی جیت ہضم نہیں ہو رہی :ثروت صباء

Sarwat-Saba-scaled-crop.jpg

پندرہ نومبر کو انتخابات میں عوام نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو مسترد کرکے تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ دیا
پیپلز پارٹی اور ن لیگ والے جمہوری ہیں تو اپنی شکست تسلیم کریں اور جمہوری عمل کو آ گے چلنے دیں،میڈیا سے گفتگو
گلگت(سپیشل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان خواتین ونگ کی سیکریٹری اطلاعات ثروت صبا نے کہا ہے کہ پندرہ نومبر کو ہونے والے انتخابات میں عوام نے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کو مسترد کردیا ہے اور تحریک انصاف کو بھاری مینڈیٹ دیا ہے دونوں مسترد شدہ پارٹیوں کے سربراہان کو تحریک انصاف کی جیت ہضم نہیں ہو رہی ہیں اس لئے ہر دن دھاندلی دھاندلی کا راگ الاپتے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ پندرہ نومبر کو ہونے والے انتخابات مکمل صاف اور شفاف ہوئے ہیں اس کی مثال پاکستان میں کہی نہیں ملتی ہے اگر الیکشن میں دھاندلی ہوتی تو تحریک انصاف چودہ نشستوں پر کامیابی حاصل کرتی ۔اگر پپلز پارٹی اور ن لیگ والے جمہوری ہیں تو اپنی شکست تسلیم کرے اور جمہوری عمل کو آ گے چلنے دیں۔
ثروت صباء

شیئر کریں

Top