حلقہ نمبر تین کے عوام نے میرے بابا مرحوم کا بھرپور ساتھ دیا ، عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں

index-3.jpeg

عوام اپنے مسائل کے حل کیلئے کل بلے کے نشان پر مہر لگاکر سہیل عباس کو کامیاب کرائیں ،نوجوانوں کے لئے حلقہ تین میں سٹیڈیم خواتین کے لئے یونیورسٹی اور ہسپتال بنائیں گے،وفاقی وزیر
حلقہ نمبر تین کے عوام نے میرے بابا مرحوم کا بھرپور ساتھ دیا ، عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، آپ کا اس انداز میں ساتھ رہا تو حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے دن رات ایک کرونگا ، امیدوارسہیل عباس کا خطاب
گلگت(سپیشل رپورٹر)گلگت وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے حلقہ تین گلگت میں پاکستان تحریک انصاف حلقہ نمبر تین کے نامزد امیدوار سید سہیل عباس شاہ کے کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاحلقہ نمبر تین کو ضلع بناؤں گا دو سیٹیں اسمبلی میں دیں گے، گلگت بلتستان صوبہ بن نہیں گیا بن چکا ہے۔ جتنا تحریک انصاف کو ووٹ دو گے اتنے ترقیاتی کام کریں گے ۔نوجوانوں کے لئے حلقہ تین میں سٹیڈیم خواتین کے لئے یونیورسٹی اور ہسپتال بنائیں گے حلقہ نمبر تین میں عوام 22 نومبر کو تحریک انصاف کو ووٹ دیں انہوں نے کہا حلقہ تین میں دو سیاسی پنڈت اپنے آپ کو وزیر اعلی اور تحریک انصاف کا امیدوار ظاہر کر کے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہے ترقی چاہتے ہو تو سید سہیل عباس کو ووٹ دو میں حلف دیتا ہوں پاکستان تحریک انصاف کو ووٹ حلقہ تین کو دو سیٹیں اور ضلع دونگا سیاحت کو فروغ دیں گے،تحریک انصاف حلقہ نمبر تین کے نامزد امیدوار سید سہیل عباس شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا حلقہ نمبر تین کے عوام نے میرے بابا مرحوم کے ساتھ بھرپور ساتھ دیا جس پر میں عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انشااللہ آپ کا اس انداز میں ساتھ رہا تو حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے دن رات ایک کرونگا حلقہ تین میں کچھ سیاسی نادان تحریک انصاف کی طرف سے نامزد ہونے کے جھوٹیں پروپیگنڈہ چھوڑ کر سیاسی فائدہ لینا چاہتے ہیں عوام لوٹوں کو پہچان کر ووٹ دیں تاکہ حلقے میں ترقی ممکن ہو۔
وفاقی وزیر

شیئر کریں

Top