گلگت حلقہ تین الیکشن،15پولنگ سٹیشن انتہائی حساس قرار

election.jpg

سکیورٹی کے نقطہ نظرسے حلقہ کو 5 سیکٹرز اور 13 سب سیکٹرز میں تقسیم کر دیا گیا
گلگت(پ ر)حلقہ 3 گلگت کے الیکشن بروز اتوار بتاریخ 22 نومبر کو ہو رہے ہیں اس حلقے میں کل 77 پولنگ سٹیشن ہیں سکیورٹی کے نقطہ نظرسے حلقہ کو 5 سیکٹرز اور 13 سب سیکٹرز میں تقسیم کر دیا گیا ہے یہاں پر 1254پولیس اہلکار اور سول آرمڈ فورس کے 500 اہلکار سمیت 1754 نفری تعینات کر دی گئی ہے. ضلع غذر کے پولنگ سٹیشن گندائی جہاں دوبارہ ووٹنگ کرائی جا رہی ہے سکیورٹی کیضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے کو تین سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے اور سکیورٹی کے لئے پولیس اور CEF کی 101 نفری تعینات کر دی گئی ہے. گلگت حلقہ تین میں پولنگ سٹیشنوں کو حسا سیت کے اعتبار سے تین مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں15 انتہائی حساس 32 حساس اور 30 پولنگ سٹیشن نارمل قرار دیئے گئے ہیں. اور بہترین رابطہ کاری کے انتظامات کو حتمی شکل دے کر تمام پولنگ سٹیشنوں سے بذریعہ وائرلیس رابطہ قائم کر دیا گیا ہے. اس مقصد کے لئے حلقہ دو میں 10 سب کنٹرول رومز قائم کئیگئے ہیں. انسپکٹرجنرل پولیس گلگت بلتستان ڈاکٹر مجیب الرحمان خان کے ہدایات کے مطابق نفری کی تعیناتی پولنگ سٹاف اور مٹیریل کی حفاظت مثر اور مربوط کمیونیکیشن نظام اور نفری کی فلاح و بہبود سے متعلق انتظامات کو مکمل شکل دیکر فائنل سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے الیکشن کے صورتحال پر نظر رکھنے کے لئے سنٹرل پولیس آفس میں الیکشن آپریشنل روم قائم کیا گیا ہے جہاں سینئر پولیس آفیسران الیکشن کے دوران سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے موجود رہیں گے.
حساس قرار

شیئر کریں

Top