حلقہ تین کا انتخابی معرکہ آج ہوگا 15 امیدواروں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع

election.jpg

پی ٹی آئی کے سہیل عباس، ن لیگ سے ذوالفقار علی ، پی پی کے آفتاب حیدر، ق لیگ کے شفیع اورآزادامیدوار ڈاکٹر اقبال جیت کیلئے کوشاں
گزشتہ ماہ تحریک انصاف کے صوبائی صدر جعفرشاہ کی وفات کے باعث حلقہ تین کے انتخابات کو 22 نومبر تک ملتوی کردیاگیاتھا
گلگت(سپیشل رپورٹر)حلقہ 3 گلگت میں آج اتوار روز انتخابی میدان سجے گا اس انتخابی حلقے میں کل 15 امیدوار میدان میں ہیں جن میں سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سہیل عباس .پاکستان مسلم لیگ ن سے ذولفقار علی .پاکستان پیپلزپارٹی کے آفتاب حیدر،مسلم لیگ ق سے سابق اپوزیشن لیڈر شفیع خان .آزادامیدوار ڈاکٹر اقبال سمیت دیگر آزاد امیدواروں اور پارٹی امیدواروں کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہوگا جبکہ آج کے روز ہی ضلع غذر کے حلقہ تین میں گندائے پولنگ اسٹیشن میں بھی دوبارہ انتخاب ہورہا ہے الیکشن کمیشن کی طرف سے انتظامات حتمی شکل دی گئی ہے حلقے تین گلگت کے73 پولنگ سٹیشنوں سکیورٹی کے نقطہ نظرسے حلقہ کو 5 سیکٹرز اور 13 سب سیکٹرز میں تقسیم کر دیا گیا ہے یہاں پر 1254پولیس اہلکار اور سول آرمڈ فورس کے 500 اہلکار سمیت 1754 نفری تعینات کر دی گئی ہے. ضلع غذر کے پولنگ سٹیشن گندائی جہاں دوبارہ ووٹنگ کرائی جا رہی ہے سکیورٹی کیضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے علاقے کو تین سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے اور سکیورٹی کے لئے پولیس اور CEF کی 101 نفری تعینات کر دی گئی ہے. گلگت حلقہ تین میں پولنگ سٹیشنوں کو حسا سیت کے اعتبار سے تین مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جن میں15 انتہائی حساس 32 حساس اور 30 پولنگ سٹیشن نارمل قرار دیئے گئے ہیں. اور بہترین رابطہ کاری کے انتظامات کو حتمی شکل دے کر تمام پولنگ سٹیشنوں سے بذریعہ وائرلیس رابطہ قائم کر دیا گیا ہے. اس مقصد کے لئے حلقہ دو میں 10 سب کنٹرول رومز قائم کئیگئے ہیں.واضح رہے کہ حلقہ تین گلگت میں گزشتہ مہینے پاکستان تحریک انصاف صوبائی صدر سید جعفرشاہ کی وفات کے باعث حلقہ تین کے انتخابات کو 22 نومبر تک ملتوی کیا گیا تھا۔
مقابلہ

شیئر کریں

Top