منشیات سمگلنگ کیس میں مجھے یا شہریار آفریدی کو سزا ہوگی:رانا ثنااللہ

445281-397618946.jpg

حکومتی کورونا 6ماہ رہ گیا تو بھوک سے مار دے گا کیونکہ حکومتی کورونا آٹا کھاگیا، چینی کھاگیا اور ہر چیز میں تباہی ہے، ن لیگ رہنما
حکومتی وزرا ء بات کرتے ہیں تو کورونا ہی لگتے ہیں، عوام باہر نکلیں، حکومت کو جلسوں کی اطلاع دے رہے ہیں اجازت نہیں مانگ رہے
لاہور(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثنااللہ نے کہاہے کہ منشیات اسمگلنگ کیس میں مجھے یا شہریار آفریدی کو سزا ہوگی۔لاہور کی انسداد منشیات کی عدالت میں منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت کے بعدعدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنااللہنے کہاکہ اے این ایف نے گاڑی سے میرا بیگ نکالا اس بیگ میں میرے کپڑے تھے، امید ہے عدالت مجھے انصاف فراہم کرے گی، اس کیس میں مجھے یا پھر شہر یار آفریدی کو سزا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ حکومتی کورونا 6ماہ رہ گیا تو بھوک سے مار دے گا کیونکہ حکومتی کورونا آٹا کھاگیا، چینی کھاگیا اور ہر چیز میں تباہی ہے، حکومتی کورونا میں 100 فیصد موت اور تباہی کا خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی وزرا بات کرتے ہیں تو کورونا ہی لگتے ہیں، حکومتی کورونا کے خلاف عوام باہر نکلیں، حکومت کو جلسوں کی اطلاع دے رہے ہیں اجازت نہیں مانگ رہے، پی ڈی ایم حکومت سے اجازت لے کر تو تحریک نہیں چلائیگی۔
رانا ثنااللہ

شیئر کریں

Top