ریاستی دہشتگردی کا پرچار کرنے والا بھارت سابق امریکی صدر کی کتاب پر سیخ پا

79298282.jpg

باراک اوباما کی نئی کتاب اے پرامسڈلینڈ میں لکھے حقائق، بھارتیوں کو برے لگنے لگے،بھارتی وکیل ے مقدمہ درج کرا دیا
واشنگٹن/نئی دہلی (آئی این پی ) آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے،جھوٹ، الزام تراشی، سازشوں، ریاستی دہشتگردی کا پرچار کرنے والا بھارت، سابق امریکی صدر کی کتاب پر سیخ پا،باراک اوباما کی نئی کتاب اے پرامس ڈ لینڈ میں لکھے حقائق، بھارتیوں کو برے لگنے لگے،بھارتی وکیل گیان پرکاش شکلا نے سابق امریکی صدر کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا اور دعوٰی کیاکہ باراک اوبامہ نے بھارتی رہنماؤں کی توہین کی ، پولیس سابق امریکی صدر سے بھارتی سیاستدانوں کی توہین کی تحقیقات کرے ۔ تفصیلا ت کے مطابق آئینہ ان کو دکھایا تو برا مان گئے کے مصداق جھوٹ، الزام تراشی، سازشوں، ریاستی دہشتگردی کا پرچار کرنے والا بھارت، سابق امریکی صدر کی کتاب پر سیخ پا ہوگیا ،باراک اوباما کی نئی کتاب اے پرامسڈلینڈ( “A Promised Land” )میں لکھے حقائق، بھارتیوں کو برے لگنے لگے۔بھارتی وکیل گیان پرکاش شکلا نے سابق امریکی صدر کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا جس میں بھارتی وکیل نے موقف اختیار کیاکہ باراک اوباما نے قلم بند کی گئی اپنی یادداشت میں بھارتی رہنماؤں کی توہین کی۔بھارتی وکیل کا مطالبہ ہے کہ پولیس سابق امریکی صدر سے بھارتی سیاستدانوں کی توہین کی تحقیقات کرے، باراک اوباما نے بھارتی سیاستدانوں کے چاہنے والوں کے جذبات مجروح کیے، بھارتی وکیل گیان پرکاش کی طرف سے درج کرائے گئے مقدمے کی سماعت بھارتی ریاست اتر پردیش کی لال کنج سول عدالت میں یکم دسمبر کو ہو گی۔ واضح رہے کہ سابق امریکی صدر نے اپنی کتاب میں بھارتی مسلم اور پاکستان دشمنی پر حقائق سے پردہ اٹھایا تھا۔باراک اوباما نے کتاب میں بھارت میں ہندو جنونیت، انتہا پسندی کے پرچار کو اجاگر کیا۔سابق امریکی صدر نے ہندوستان میں بھوک، بدعنوانی، قومیت، نسلیت اور مذہبی عدم رواداری کے راج پر بات کی۔اوباما نے بھارت میں قومی یکجہتی کیلئے پاکستان دشمنی کے استعمال کی روش کو اجاگر کیا۔اپنی کتاب میں اوباما نے نومبر 2010 کے دورہ بھارت، سابق وزیراعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ سے ملاقات کا ذکر کیا۔خود سابق بھارتی وزیراعظم کے الفاظ اور برملا بیان پر شاید وکیل نے غور نہیں کیاجس میں بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ مذہبی، نسلی یکجہتی کے غلط استعمال سے فائدہ اٹھانا بھارتی سیاستدانوں کیلئے مشکل نہیں۔
اوباما

شیئر کریں

Top