سدرہ بتول 3سال بعد شوبز کی دنیا میں واپس آگئیں

882006-Sidra-1430925390.jpg

لاہور (یواین پی) ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ سدرہ بتول نے 3 سال کی عارضی کنارہ کشی کے بعد شوبز انڈسٹری میں واپسی کا اعلان کردیا۔سدرہ بتول کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد وہ گھر پر اور نجی زندگی پر توجہ دینا چاہتی تھیں اسی وجہ سے عارضی طور پر شوبزانڈسٹری چھوڑی تھی۔انہوں نے ایک انٹرویو میں کہا کہ میرے پاس شادی سے پہلے کافی پراجیکٹس تھے جن پر کام مکمل نہیں ہوسکا تھا،ابھی ایک زیر التوا پراجیکٹ مکمل کروا دیاہے اور دیگر پر بھی کام شروع ہوگیاہے۔ اداکارہ نے بتایا کہ ان کی 2 بیٹیاں ہیں،بڑی بیٹی 31 اکتوبر کو 3 سال کی ہوئی اور چھوٹی بیٹی 11ماہ کی ہے۔سدرہ بتول کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد وہ گھر پر اور نجی زندگی پر توجہ دینا چاہتی تھیں۔ اسی وجہ سے عارضی طور پر شوبزانڈسٹری چھوڑی تھی۔

شیئر کریں

Top