فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل گاہکوچ سٹار کلب کے نام

index-4.jpeg

دلچسپ مقابلے کے بعد گاہکوچ کی ٹیم نے داماس کی ٹیم کو صفرکے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا گاہکوچ سٹار کلب کے صدام کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا،پی ٹی آئی رہنماراجہ میرنوازمہمان خصوصی تھے
غذر(امتیاز علی)راجہ عادل غیاث مرحوم میمورل فٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل گاہکوچ سٹار کلب کے نام تفصیلات کے مطابق ضلع غذر کے گاؤں داماس عثمان سٹیڈیم میں ضلع بھر سے اس ٹورنامنٹ میں 23 ٹیموں نے حصہ لیے تھے فائنل کھیل گاہکوچ سٹار کلب اور داماس کے مابین کھیلا گیا ایک دلچسپ مقابلے کے بعد گاہکوچ کی ٹیم نے داماس کی ٹیم کو صفرکے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا گاہکوچ سٹار کلب کے صدام کو کھیل کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیامیچ کے اختتام پر منعقدہ شایان شان تقسیم انعامات کی تقریب میں مہمان خصوصی پاکستان تحریک انصاف غذر کے رہنما راجہ میرنواز میر نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے آخر میں جیتنے والے کھلاڑیوں نے دیسی بینڈ کی دھن میں رقص بھی پیش کیے۔

شیئر کریں

Top