کورونا تشویشناک صورتحال تعلیمی اداروں کے361سٹاف میں وائرس کی تصدیق تعلیمی ادارے مزید بند رکھنے کی شفارش

corona-testing-diminished-by-60-percent-in-punjab-1594727383-3342-1.jpg

گلگت بلتستان الیکشن کے بعد کورونا کے پھیلاؤ میں غیر معمولی تیزی آگئی اور مرض کے پھیلاؤ کی شرح 4فی صد تک بڑھ گئی ہے، سردیوں میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح بڑھ سکتی ہے جس سے بچے زیادہ متاثر ہونگے
محکمہ صحت کی طرف سے بھجوا ئی گئی سفارشات میں وائرس کے بڑھتے کیسنرکوسنگین خطرہ قراردیاگیا، وفاقی حکومت اور این سی اوسی نے بھی گلگت بلتستان میں فوری احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت کردی ہے
گلگت(سپیشل رپورٹر)محکمہ صحت گلگت بلتستان نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر گلگت بلتستان کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو 24 نومبر سے ایک ہفتے کے لئے بند کرنے کی تجویز دیدی ہے محکمہ صحت گلگت بلتستان کی طرف سے محکمہ تعلیم کو بھجوائے گئے سفارشات میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے سنگین خطرات کے پیش نظر 24 نومبر سے 30 نومبر تک تمام تعلیمی اداروں سمیت نجی تعلمی ادارے اورکوچنک سینٹر بند رکھنے کی تجویز دی ہے خیال رہے کہ وفاقی حکومت اور این سی اوسی نے بھی گلگت بلتستان میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرات پر فوری احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت کردی ہے دوسری طرف گلگت بلتستان میں بغیر کرونا ایس او پی وفاقی وزیر امور کشمیر سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی الیکشن مہم کے سلسلے میں بڑے جلسے جلوس اور ریلیاں بھی ہوتی رہی ہیں۔
کورونا
سکردو(محمد حسین آزاد)گلگت بلتستان کے مختلف تعلیمی اداروں کے361 سٹاف میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت نے تعلیمی اداروں میں مزید ایک ہفتے کی تعطیلات کی سفارش کردی محکمہ صحت کی جانب سے محکمہ تعلیم کے سیکرٹری کے نام جاری خط میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان الیکشن کے بعد کورونا کے پھیلاؤ میں غیر معمولی تیزی آگئی اور اس کے پھیلاؤ کی شرح 4 فی صد تک بڑھ گئی ہے جوکہ تشویشناک ہے ، خط میں تجویز دی گئی ہے کہ دسمبر کے پہلے ہفتے سے ہی موسم سرما کی تعطیلات کی جائیں کیونکہ سردیوں میں کورونا کے پھیلاؤ کی شرح میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے جس کے باعث سکول کے بچے زیادہ متاثر ہونگے ۔
تعلیمی ادارے

شیئر کریں

Top