سی پیک کیخلاف بھارتی سازشیں ناکام بنادینگے :وزیرخارجہ

images-2-5.jpeg

ہمارا اور خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہے اس کی ہر ممکن حفاظت یقینی بنانے کیلئے پر عزم ہیں چین بھی اقتصادی راہداری کی اہمیت کو سمجھتا ہے:شاہ محمود قریشی
چین کیساتھ ملکر سی پیک کی حفاظت کریں گے ،ہندوستان، پاکستان کے اندر دہشتگردانہ کارروائیوں کے حوالے سے ڈوزئیر میں ظاہر کیے گئے خدشات کو اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت تمام اہم عالمی فورمز پر اٹھائیں گے
اپوزیشن سیاست کی آڑ میں انسانی جانوں کو داؤ پر نہ لگائے ، حکومت جلسوں سے خوفزدہ نہیں جلسوں سے حکومتیں بنتی ہیں نہ گرتی ہیں ،جلسوں پر بضد رہنا غیر جمہوری سوچ کی عکاس ہے
اسلام آ باد ( آ ئی این پی ) وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا ہے کہ ہمارا او ر خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہوا ہے اس کی ہر ممکن حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہم پرعزم ہیں ،چین بھی اس اقتصادی راہداری کی اہمیت کو سمجھتا ہے اس لیے ا س نے سی پیک کی سیکورٹی کے حوالے سے واضح پیغام دیا ہے، ہم چین کے ساتھ ملکر سی پیک کی حفاظت کریں گے اور ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،ہندوستان، پاکستان کے اندر دہشتگردانہ کارروائیوں کے حوالے سے ڈوزئیر میں ظاہر کیے گئے خدشات کو ہم اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت تمام اہم عالمی فورمز پر اٹھائیں گے، ، سی پیک کیخلاف سازش کرنے پربھارت کوناکامی ہوگی، بھارتی ہتھکنڈوں پرپاکستان خاموش نہیں رہیگا۔ہفتہ کو وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے سی پیک کے حوالے سے اہم بیان میں کہا کہ پچھلے دنوں ہم نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایک ڈوزیئر پیش کیا تھا جس میں ہم نے شواہد کے ساتھ واضع کیا تھا کہ کس طرح ہندوستان، پاکستان کے اندر دہشتگردانہ کارروائیوں کی پشت پناہی کر رہا ہے اور سی پیک کے تحت منصوبوں کو نشانہ بنانے کے درپے ہے ، ہم نے واضح کیا تھا کہ ہندوستان نے اس مقصد کیلئے ایک سیل بنایا ہے جس کے لیے 80 ارب کے لگ بھگ رقم مختص کی گئی ہے، ہمارا اور اس خطے کا مستقبل سی پیک سے جڑا ہوا ہے اس کی ہر ممکن حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے ہم پرعزم ہیں ،چین بھی اس اقتصادی راہداری کی اہمیت کو سمجھتا ہے اس لیے انہوں نے سی پیک کی سیکورٹی کے حوالے سے واضح پیغام دیا ہے، ہم چین کے ساتھ ملکر سی پیک کی حفاظت کریں گے اور ان منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، ڈوزئیر میں ظاہر کیے گئے خدشات کو ہم اقوام متحدہ، او آئی سی سمیت تمام اہم عالمی فورمز پر اٹھائیں گے، پاکستان افغانستان میں قیام امن سمیت خطے کے استحکام کیلئے کوششیں کررہاہے، سی پیک کیخلاف سازش کرنیپربھارت کوناکامی ہوگی، بھارتی ہتھکنڈوں پرپاکستان خاموش نہیں رہیگا،پاکستان معاملہ عالمی سطح پراٹھائیگا،بھارت کا رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے اس کو ہر محاذ پر ناکامی ہوگی۔
وزیرخارجہ
ملتان (آئی این پی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کورونا کی حساسیت کو سمجھے، سیاست کی آڑ میں انسانی جانوں کو داؤ پر نہ لگائے ، حکومت جلسوں سے خوفزدہ نہیں جلسوں سے حکومتیں بنتی ہیں نہ گرتی ہیں ۔جلسوں میں بضد ہونا غیر جمہوری سوچ غیر ذمہ دارانہ رویے کی عکاس ہے۔ہفتہ کو اپنے بیان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن کورونا کی حساسیت کو سمجھے، سیاست کی آڑ میں انسانی جانوں کو داؤ پر نہ لگائے ، حکومت جلسوں سے خوفزدہ نہیں جلسوں سے حکومتیں بنتی ہیں نہ گرتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی اور حکومتی احکامات کے بعد جلسے منعقد کرنے کا کوئی قانونی و اخلاقی جواز نہیں ۔ اپوزیشن مفاد پرستی کی سیاست کرکے ملک میں افراتفری پھیلانا چاہتی ہے ۔ جلسوں میں بضد ہونا غیر جمہوری سوچ غیر ذمہ دارانہ رویے کی عکاس ہے ۔ اپوزیشن سمیت تمام جماعتوں کو ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا ہوگا۔
شاہ محمودقریشی

شیئر کریں

Top