کورونا سے نظام زندگی درہم برہم امتحانات کے شیڈول متاثر طلبہ پھر پریشان

Coronavirus-in-the-world-7-455x250-1.jpg

فارم جمع کر ائے کئی ماہ گزر گئے مگر امتحانات کا شیڈول جاری نہیں کیا جس کے باعث ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے
اگر کرونا کی بیماری نہ آتی تو کسی بھی قسم کی مشکلات کاسامنا کرنا نہ پڑتا کرونا نے تمام تر معمولات زندگی معطل کردیا ہے ،طلبہ
شگر( سٹاف رپورٹر) کرونا وبا نے تمام تر معمولات زندگی درہم برہم ،قراقرم بورڈ کے تحت ہونے والے فرسٹ اور سیکنڈ ائیر کے امتحانات کا شیڈول جاری نہ ہوسکا ،تھرڈ ائیر کا امتحان شروع ہونے پر فرسٹ اور سکینڈ ائیر کے طلبا ء پریشان ،فوری طور پر شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کردیا ۔تفصیلات کرونا وبا کی وجہ سے قراقرم بورڈ کے تحت ہونے والے فرسٹ او سکینڈ ائیر کے امتحانات کا شیڈول جاری نہیں ہوسکا جس کے باعث طلباء پریشان ہوکر رہ گئے ۔اس حوالے سے طلبا ء کا کہنا ہے کہ فارم جمع کر ائے کئی ماہ گزر گئے ہیں مگر امتحانات کا شیڈول جاری نہیں کیا ہے جس کے باعث ہمیں شدید مشکلات کا سامنا ہے امتحانات نہ ہونے کی وجہ سے نہ ہم اگلے کلاسوں میں داخلہ لے سکتے ہیں اور نہ ہی کہیں پڑھائی کے لئے جاسکتے ہیں اور سال ضائع ہونے کا خدشہ ہے اس حوالے سے قراقرم بورڈ کے ایک اہم زمہ دار کا کہنا ہے کہ کرونا کی وجہ تمام امتحانات متاثر ہوئے ہیں ابھی تھرڈ ائیر کے امتحانات ہورہے ہیں اس کے بعد دسمبر میں فرسٹ اور سکینڈ ائیر کے امتحانات شروع ہونے کا امکان ہے اگر کرونا کی بیماری نہ آتی تو کسی بھی قسم کی مشکلات کاسامنا کرنا نہ پڑتا کرونا نے تمام تر معمولات زندگی معطل کردیا ہے اسی طرح امتحانی نظام بھی مفلوج کردیا ہے تاہم بورڈ کی بھر پو کوشش ہے کہ جلد از جلد امتحانات کو لیا جاسکیں ۔
کورونا

شیئر کریں

Top