مخالف امیدواروں کو بڑی مہارت سے ہرایا جا رہا ہے:ڈاکٹر اقبال کا الزام

Iqbal.png

حکومت کوجہاں ووٹ ملنے تھے وہاں پولنگ عملے کی تعداد دگنی جبکہ مخالف کے اسٹیشنوں پر سٹاف کم کر دیاگیا
سٹاف کی کمی سے پولنگ عمل سست ہوگیا،سابق وزیر نے حلقہ تین کے انتخابات پر شکوک وشبہات کااظہارکردیاگلگت (بیورو رپورٹ)سابق وزیر ڈاکٹر اقبال نے حلقہ تین کے انتخابات پر شکوک وشبہات ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی پارٹی کے اسٹیشنوں میں پولنگ تیز اور انکے جگہوں پر سست کر دیا گیا ہے۔الیکشن کے روز میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ بڑی مہارت سے مخالف امیدواروں کو ہرانے کی کوشش ہورہی ہے حکومتی پارٹی کو جہاں زیادہ ووٹ ملنے تھے وہاں پولنگ عملے کی تعداد دگنی کر دی جبکہ مخالف امیدواروں کے اسٹیشنوں میں پولنگ اسٹاف کو محدود کر کے ووٹنگ کے عمل کو سست کر دیا۔
ڈاکٹراقبال

شیئر کریں

Top