وفاقی حکومت کی طرف سے کئے گئے تمام اعلانات پر عملدرآمد کراؤں گا:شمس لون

EnAd-SLW4AAGN3F.png

استور میں تبدیلی آئیگی اور آغاز ہیڈ کواٹر سے ہوگا ، بونجی سے منی مرگ اور کالا پانی تک کی عوام کوانکاحق دلائیں گے
ہیڈ کواٹر ایریا کی خستہ حالی، صحت، ایجوکشن ،کمیونی کیشن کے مسائل عوام کے مشاورت اور تعاون سے حل کئے جائیں گے
استور(رفیع اللہ خان آفریدی ) میں نے اور وفاقی حکومت کی طرف سے بھی ضلع استور کے لیے جو اعلانات یا وعدے کئے گئیے ہیں انشااللہ اس پر عمل درامد کی بھر پور کوشش کی جائیگی انشااللہ ایک ایک وعدہ پورہ ہوگا ان خیالات کا اظہار نو منتخب رکن اسمبلی شمس الحق لون نے روز نامہ باد شمال سے خصوصی بات کرتے ہوئے کہا انہوں نے مزید کہا میں بلچی بونجی ڈوئیاں۔ ڈشکن مشکن تربیلنگ خود کشت شلتر ہرچو پتی پورہ لوس پریشنگ فینہ کالونی چونگرہ عیدگاہ بولن اور گوریکوٹ سیمت پورے حلقے کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور جنہوں نے مجھے ووٹ دیا ہے یا نہیں سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں انشااللہ عوامی تعاون سے ہی استور میں تبدیلی آئیگی اور تبدیلی کا آغاز ہیڈ کواٹر سے ہوگا کیونکہ ہیڈ کواٹر بلچی بونجی سے منی مرگ اور کالا پانی تک کی عوام کا حق اور ضلع بھر کا آئینہ ہوتا ہے عوامی مشاورت سے میرٹ کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر کام کرینگے کیونکہ عوام نے جن توقعات کے مطابق بھاری اکثریت سے ووٹ دیا ہے اللہ پاک سے خصوصی دعا ہے کہ انکے توقعات کے اوپر اترنے کی ہمت عطا کریں او رقدرت سے وسائل پیدا کرنے کی دعا ہے میں ایک ایک فرد سے اپیل کرتا ہوں کہ میری کامیابی اور عوام کی خدمت کے لئے خصوصی دعا کریں اور میرے دروازے سب کے لئے ہمیشہ کے لئے کھلے ہیں ضلع استور مسائلستان بن چکا ہے ہیڈ کواٹر ایریا کی خستہ حالی صحت ایجوکشن ،کمیونی کیشن کے مسائل غرض ہر طرف مسائل ہی مسائل ہیں انشااللہ عوام کے مشاورت اور تعاون سے آگئے جانے کی کوشش کرینگے
شمس لون

شیئر کریں

Top