کورونا کے شیدید خطرات میں عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگانا ظلم ہے :سینیٹر شبلی فراز

317470_8928185_updates.jpg

معمولی سیاسی فائدے کیلئے بے گناہ انسانوں اور کارکنان کی زندگیوں سے کھیلنا مفاد پرست سیاسی ٹولے کی ذہنیت بے نقاب کرتا ہے
ملکی اداروں کو بدنام اور معیشت تباہ کرنے والے مجرم اب عوام کی صحت اور روزگار کے درپے ہیں، سینیٹر شبلی فرازکاٹویٹرپر بیان
اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کورونا کے شدید خطرات میں عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگانا سیاسی سفاکی اور ظلم ہے، معمولی سیاسی فائدے کیلئے بے گناہ انسانوں اور کارکنان کی زندگیوں سے کھیلنا مفاد پرست سیاسی ٹولے کی ذہنیت بے نقاب کرتا ہے۔اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ملکی اداروں کو بدنام اور معیشت تباہ کرنے والے مجرم اب عوام کی صحت اور روزگار کے درپے ہیں۔ یہ اپنے غیر ذمہ دارانہ رویے سے عوامی صحت اور روزگار دونوں متاثر کرنا چاہتے ہیں۔کرپشن کے کورونا سے عوام حساب لیں گے۔ عدالتی احکامات کے بعد جلسوں کا انعقاد قانون کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔پیمرا کو ایسی غیر قانونی اور عوام کی صحت کے لیے خطرناک سرگرمی کو نشر کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔عوام کی صحت اور تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔
سینیٹر شبلی فراز

شیئر کریں

Top