ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے:عبدالعلیم خان

shutterstock-340020056_266502.jpg

وزیراعظم کی پالیسیوں سے ٹیکسٹائل صنعت بہتری کی طرف گامزن ، معیشت مضبوط اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا
ٹریڈنگ انڈیکس اوپرگیا، صرف نومبر میں اضافہ 79فیصد ہے، معیشت مستحکم ہورہی ہے، معاشی اشاریے واضح نشاندہی کررہے ہیں
لاہور(آئی این پی ) سینئروزیرپنجاب عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کا سہرا بھی وزیراعظم کے سر ہے، اس سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔تفصیلات کے مطابق عبدالعلیم خان نے پارٹی کارکنوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی پالیسیوں سے ٹیکسٹائل صنعت بہتری کی طرف گامزن ہے، ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی سے روزگار کے مواقع بڑھیں گے، ملکی معیشت مضبوط اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک درست سمت میں گامزن ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا ٹریڈنگ انڈیکس اوپرگیا، صرف نومبر میں اضافہ 79فیصد ہے، معیشت مستحکم ہورہی ہے، معاشی اشاریے واضح نشاندہی کررہے ہیں، وزیر اعظم اقوام عالم کی نظر میں دن بدن اعتمادحاصل کررہے ہیں۔ عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کا سہرا بھی وزیر اعظم کیسر ہے، ملک استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے، مزید کامیابیاں ہوں گی، عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔
عبدالعلیم خان

شیئر کریں

Top