ایران کورونا کی تیسری لہر سخت پابندیاں نا فذ

986c92769818423b8399581b56feb910_18.jpeg

وبا ء سے تحفظ کے لیے ایرانی وزارت صحت نے اہم اقدامات شروع کر دیے،شہروں اور قصبوں کے درمیان غیر ضروری سفر کرنے اور کاروبار پر پابندیاں عائد کر دی گئیں
تہران(آئی این پی ) ایران میں کرونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے سخت پابندیوں کا نفاذ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر کی زد پر ہے، وبا سے تحفظ کے لیے ایرانی وزارت صحت نے اہم اقدامات شروع کر دیے۔ شہروں اور قصبوں کے درمیان غیر ضروری سفر کرنے اور کاروبار پر پابندیاں عائد کر دی گئیں۔ نائب وزیر صحت نے عوام کو تنبیہ کی ہے کہ خاندانی اجتماعات کرونا پھیلانے کی بنیادی وجہ ہیں، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے 10 فی صد لوگ 80 فی صد افراد کو متاثر کر سکتے ہیں۔ ایران میں کرونا وائرس کی تیسری لہر سے نمٹنے کے لیے سخت پابندیوں کا نفاذ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کرونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر کی زد پر ہے، وبا سے تحفظ کے لیے ایرانی وزارت صحت نے اہم اقدامات شروع کر دیے۔
پابندیاں

شیئر کریں

Top