بالی ووڈ چھوڑنے والی ثنا خان نے شادی کرلی

939075-sanakhan-weddingphoto.jpg

ممبئی (آئی ا ین پی) اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثنا خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بگ باس سیزن 6 سے شہرت پانے والی بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نے بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس نامی شخص سے شادی کی ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر سنسنی خیز ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ثنا خان نیاپنی زندگی کے سب سے بڑے موقع پر حجاب کے ساتھ سفید رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ان کے شوہر مفتی انس بھی ٹوپی کے ساتھ سفید قیمض شلوار میں ملبوس ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ثنا خان اور مفتی انس کی شادی کے کیک پر نکاح مبارکبھی لکھا ہوا ہے۔
دوسری جانب ابھی تک ثنا خان کی جانب سے ان کی شادی سے متعلق کسی قسم کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

شیئر کریں

Top