قومی کرکٹ ٹیم آج نیوزی لینڈ روانہ ہوگی

6983_8328961_updates.jpg

دورہ نیوزی لینڈکیلئے اعلان کردہ قومی سکواڈ کے کورونا ٹیسٹ کلیئر، نیوزی لینڈ پہنچ کر ٹیم ولنگٹن میں 14روزہ قرنطینہ مکمل کریگی،کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد قومی سکواڈ پریکٹس کریگی
لاہور(آئی این پی)دورہ نیوزی لینڈ سے قبل تمام کرکٹرز اور معاون سٹاف ارکان کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔دورہ نیوزی لینڈ کے لیے دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اور آفیشلز جمعے کی رات کو ہی لاہور کے مقامی ہوٹل پہنچ گئے تھے جب کہ مقامی کھلاڑی ہفتے کو پہنچے، کورونا ٹیسٹ کے لیے ان تمام افراد کے سیمپل ہوٹل میں حاصل کر لیے گئے تھے۔اب پی سی بی کو ان کی رپورٹ بھی موصول ہوگئی ہیں جن میں تمام کھلاڑی اور معاون اسٹاف ارکان کلیئر ہوگئے ہیں، قومی اسکواڈ (آج)پیر کی صبح 3بجے نیوزی لینڈ روانہ ہوگا، نیوزی لینڈ پہنچ کر ٹیم ولنگٹن میں 14روزہ قرنطینہ مکمل کریگی۔کورونا ٹیسٹ کے نتائج منفی آنے کے بعد قومی اسکواڈ کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ٹیم منیجر منصور رانا نے تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کو خوش آمدید کہا۔ہیڈ کوچ مصباح الحق نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے تیار کردہ حکمت عملی پر لیکچر دیا اورمصباح الحق نے تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کی حوصلہ افزائی کی۔ڈاکٹر سہیل سلیم نے اسکواڈ میں شامل تمام اراکین کو کوویڈ 19 پرٹوکولز پر بریفنگ دی۔ٹیم ڈاکٹر نے نیوزی لینڈ کے لیے مقررہ کوویڈ 19 پرٹوکولز کے بارے میں آگاہ کیا۔دورہ نیوزی لینڈ سے قبل تمام کرکٹرز اور معاون سٹاف ارکان کے کورونا ٹیسٹ منفی آگئے ہیں۔دورہ نیوزی لینڈ کے لیے دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اور آفیشلز جمعے کی رات کو ہی لاہور کے مقامی ہوٹل پہنچ گئے تھے جب کہ مقامی کھلاڑی ہفتے کو پہنچے، کورونا ٹیسٹ کے لیے ان تمام افراد کے سیمپل ہوٹل میں حاصل کر لیے گئے تھے۔اب پی سی بی کو ان کی رپورٹ بھی موصول ہوگئی ہیں۔

شیئر کریں

Top