گلگت حلقہ۳ تحریک انصاف کے سہیل عباس بھاری اکثریت سے کامیاب ڈاکٹر اقبال دوسرے شفیع خان تیسرے نمبر پر غیر حتمی غیرسرکاری نتائج

g7-4-scaled.jpg

تحریک انصاف کے امیدوار سید سہیل عباس 6825، ڈاکٹر محمد اقبال 4680، سابق اپوزیشن لیڈ رشفیع خان تیسرے، ن لیگ کے امیدوار ذوالفقار علی 3000 ووٹ لیکر چوتھے نمبر پررہے
سید سہیل عباس کی جیت پرتحریک انصاف کے کارکنوں کاجشن،آتشبازی بھی کی، پولنگ صبح 8بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے
گلگت(سپیشل رپورٹر)حلقہ تین گلگت میں انتخابی عمل مکمل ہونے کے بعد غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ کااعلان کردیاگیا جس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار سید سہیل عباس 6825ووٹ کیساتھ سب سے آگے رہے جبکہ آزادامیدوار ڈاکٹر محمد اقبال 4680ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں اسی طرح مسلم لیگ ق کے امیدوار کیپٹن شفیع خان تیسرے اور مسلم لیگ ن کے امیدوار ذولفقار علی تتو چوتھے نمبر رہے انتخابی معرکہ میں پاکستان تحریک انصفاف کے امیدوار سید سہیل عباس 77پولنگ اسٹیشنز میںسے 68پولنگ سٹیشنز پر دیگرامیدوارو ں پر برتری حاصل رہی جبکہ آزادامیدوار ڈاکٹر محمد اقبال دوسرے نمبر رہے اور اسی طرح سابق اپوزیشن لیڈکیپٹن(ر)شفیع خان تیسرے نمبر رہے اور مسلم لیگ ن کے امیدوار ذوالفقار علی تین ہزار ووٹ لینے کے ساتھ چوتھے نمبرپر رہے ادھر تحریک انصاف کے امیدوار کی غیر سرکاری نتائج میں واضح برتری کے پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے جشن منایا اور خوب آتش بازی بھی کی حلقہ تین میں پولنگ صبح 8بجے سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے دوسری طرف ریٹرننگ آفیسر نے تمام امیدواروں کی موجودگی میں آج 23نومبر کو سرکاری بیلٹ پیپر کی گنتی کا بھی اعلان کرتے ہوئے اشتہار جاری کردیا۔
نتائج اعلان

شیئر کریں

Top