دسمبر میں لاک ڈاؤن ختم کر دینگے : برطانوی وزیر اعظم

gettyimages-1207965722_wide-5920487071f6b5e13df2e67332dfffb903fdba08-scaled.jpg

British Prime Minister Boris Johnson, seen on March 22, tested positive for the coronavirus 10 days ago. He's been admitted to a hospital for testing.

جم اور دکانیں بھی 2دسمبر سے کھل جائیں گی، جن جگہوں پرکورونا پھیلنے کا خدشہ ہوا تو انہیں بند ہی رکھیں گے،مقامی حکومتوں کو مزید اختیارات تفویض کر رہے ہیں
لندن(آئی این پی) برطانوی وزیر اعظم نے دسمبر کے پہلے ہفتے میں لاک ڈان ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزیر اعظم بورسن جانسن نے کہا ہے کہ 2دسمبر کو نیشنل لاک ڈاؤن ختم ہو جائے گا۔ جس کے بعد جم اور دکانیں بھی 2دسمبر سے کھل جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ جن جگہوں پرکورونا پھیلنے کا خدشہ ہوا تو انہیں بند ہی رکھیں گے جبکہ مقامی حکومتوں کو مزید اختیارات تفویض کر رہے ہیں۔دوسری جانب معروف برطانوی آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کو انتہائی مثر قرار دے دیا گیا ہے۔ اکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ ویکسین کورونا سے نمٹنے میں 70 فیصد مثر ثابت ہوئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی 10 کروڑ خوراکوں کا آرڈر دے دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا ہے کہ کہ ویکسین کی تیاری کے دوران نتائج انتہائی متاثر کن ہیں۔ تاہم ویکسین کے ابھی مزید سیفٹی چیک کیے جائیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویکسین کم قیمت اور اسے اسٹور کرنا بھی آسان ہوگا۔

شیئر کریں

Top