علی موسی کیخلاف پابندی کے باوجود ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا گیا ،پولیس
ملتان (آئی این پی)ملتان پولیس نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے و پیپلزپارٹی کے رہنما موسی گیلانی کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق علی موسی گیلانی کے خلاف پابندی کے باوجود بدھ کوریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے 30 رہنما نامزد اور 50 نامعلوم کارکنوں کے خلاف ایف آئی آصر درج کی گئی ہے۔دوسری جانب نجی ٹی وی سے ٹیلی فون پر گفتگو میں علی موسی گیلانی کا کہنا تھا کہ مجھے اور ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے خلاف درج ایف آئی آرمانگی لیکن نہیں دی جارہی۔
گرفتار
پولیس نے پی پی رہنما علی موسیٰ گیلانی کو گرفتار کرلیا
