سعودی عرب میں پاکستانی ملازمین کی مانگ بڑھ گئی ، بھرتیاں شروع

20191205060057-shutterstock-12248511731.jpeg

سعودی حکام نے سات ہزار نئے ملازمین کی بھرتیوں کی ڈیمانڈ کی ہے،عبد الشکور
اسلام آباد(آئی این پی )پاکستانی حکام کے مطابق سعودی عرب کے لیے ورک ویزے کی بحالی کے بعد مملکت میں پاکستانی ملازمین کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ اس سلسلے میں سعودی حکام نے پاکستان سے سات ہزار سے زائد نئے ملازمین کی بھرتیوں کی ڈیمانڈ کی ہے۔پاکستان اوورسیز ایمپلائیمنٹ اینڈ بیورو آف امیگریشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبد الشکور سومرو نے ایک عرب ویب سائیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب کی جانب سے اوورسیز ایمپلائیمنٹ بیورو کو پاکستانی ورکرز کی ڈیمانڈ موصول ہونے کے بعد مختلف ریکروٹمنٹ ایجنسیز نے بھرتیوں کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ورکرز کی ڈیمانڈ دو ماہ قبل آنا شروع ہو گئی تھی لیکن ویزے پر پابندیوں کی وجہ سے ریکروٹمنٹ کا عمل شروع نہیں ہوا تھا تاہم سعودی عرب میں ویزے کی اجازت کے بعد رواں مہینے سات ہزار سے زائد ورکرز کی ڈیمانڈ موصول ہوئی ہے جس کے بعد ریکروٹمنٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
رتیاں

شیئر کریں

Top