درست پالیسیوں کیساتھ چین عالمی معاشی بحالی کو تحفظ دے گا :ائی ایم ایف

IMF.TheEconomist.jpg

گول میز کانفرنس نوول کرونا وائرس عالمی وبا کے لگ بھگ ایک سال بعد بھی غیر مساوی عالمی بحالی کے پس منظر میں منعقد ہورہی ہے،چینی صدر کا خطاب
واشنگٹن(شِنہوا)چین متعدد درست معاون میکرو اکنامک پالیسیوں کے ساتھ معاشی بحالی کے لئے متوازن و اعلی معیار کی ترقی کو یقینی بنائے گا۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جیورجیوا نے چینی حکام کی جانب سے منعقد کردہ پانچویں “6+1” گول میز کانفرنس کے اختتام پر ایک بیان میں کہا کہ چین کی تیزی سے بحا لی جا ری ہے جس کے لئے وائرس سے نمٹنے، اثرات پر قابو پا نے اور معاون نمو کے لئے پرعزم اقدامات کا شکر یہ ادا کر نا بنتا ہے۔بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سر براہ نے کہا کہ سماجی تحفظ کے دائرہ کار کو مستحکم بنانے اور مزید اہم اصلاحات پر مبنی متعدد درست معاون پالیسیوں کے ذریعے چین بحالی کو تحفظ دینیکے ساتھ ساتھ متوازن اور اعلی معیار کی ترقی کو بھی یقینی بنائے گا ، جس سے نہ صرف چین بلکہ دنیا کو بھی فائدہ پہنچے گا۔چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ نے ویڈیوکانفرنس کے ذریعے بیجنگ میں 6 بڑے بین الاقوامی معاشی اداروں کے رہنماں کے ساتھ منعقدہ پانچویں “6+1” گول میز کانفرنس میں شرکت کی۔یہ بات واضح کرتے ہوئے کہ یہ گول میز کانفرنس نوول کرونا وائرس عالمی وبا کے لگ بھگ ایک سال بعد بھی غیر مساوی عالمی بحالی کے پس منظر میں منعقد ہورہی ہے

شیئر کریں

Top