کورونا کے وار تیز، ایک دن میں مزید 3000مریض 40افراد جاں بحق

corona-testing-diminished-by-60-percent-in-punjab-1594727383-3342-1.jpg

چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 1418مریض صحت یاب ہوئے، کرونا وائرس سے اموات کی تعداد7ہزار843 ہوگئی
ملک بھر کے میں کرونا کے 1ہزار968کیسز تشویشناک ،صحت یابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف 2 فیصد
اسلام آباد(آئی این پی) عالمی موذی وباء کورونا کے وار جاری ہیں ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کے 3ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے جبکہ 40مریض جاں بحق ہوئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جاری کردی اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 3ہزار 306نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں مجموعی کرونا کیسز کی تعداد 3لاکھ 86ہزار 198ہوچکی ہے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 40مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 7ہزار 843 ہوگئی۔ جبکہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 34 ہزار 392 ہوگئی ہے، صرف گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار 418 مریض صحت یاب ہوئے۔این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 45ہزار 99ٹیسٹ کیے گئے۔ اب تک ملک میں کیے جانے والے مجموعی ٹیسٹوں کی تعداد 53لاکھ 43 ہزار 702 ہوچکی ہے۔ملک بھر کے 735 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 1ہزار 968 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔ملک میں کرونا وائرس سے صحت یابی کی شرح 98 فیصد جبکہ اموات کی شرح صرف 2 فیصد ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں کرونا وائرس کیسز کے مثبت آنے کی شرح 7.18 فیصد ہوگئی۔
کورونا

شیئر کریں

Top