جی بی اسمبلی کاآج بروزجمعہ طلب کیاگیااجلاس ملتوی

new-gilgit-baltistan-assembly-members-take-oath-today-1606258439-9888.jpg

اب اجلاس 30نومبرکوہوگا،وزیراعظم عمران خان کی گلگت آمدبھی متوقع
گلگت (بادشمال رپورٹ)جی بی اسمبلی کا اجلاس آج دن 11 بجے طلب کیا جانے والا اجلاس ملتوی کردیاگیا ۔سپیکر نے اجلاس گلگت بلتستان کے نئے وزیر اعلی کے انتخاب کے لیے طلب کیا تھا۔ سیکرٹری اسمبلی عبدالرزاق نے بھی اسمبلی اجلاس ملتوی کرنے کی تصدیق کردی ۔ جی بی اسمبلی کا اجلاس اب پیر 30 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔ اسمبلی کے 30 نومبر کے اجلاس میں وزیر اعلی جی بی کا انتخاب ہوگا۔بتایاگیاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی 30 نومبر کو گلگت آمد متوقع ہے۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم گلگت پہنچ کر وزیر اعلی کے عہدے کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار کے نام کا اعلان کریں گے۔ وزیر اعلی جی بی کے عہدے کے لیے پی ٹی آئی کے 2 نومنتخب ارکان اسمبلی بیرسٹر خالد خورشید اور فتح اللہ خان کے نام زیر غور ہیں ۔ وزیراعظم عمران کی جانب سے گلگت بلتستان کو عبوری آیئنی صوبہ بنانے کا اعلان بھی متوقع ہے ۔ رواں مہینے کے اوائل میں جی بی کو عبوری آیئنی صوبہ بنانے کا فیصلہ اپوزیشن کے اعتراض پر 15 نومبر کے انتخابات کے بعد تک کے لیے کیا گیا تھا ۔
اجلاس ملتوی

شیئر کریں

Top