دھاندلی کیخلاف احتجاج گھیراؤ جلاؤ پر پیپلز پارٹی رہنماؤں کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات

fire-fm.jpg

ائیر پورٹ تھانہ میں درج ایف آ ئی آ ر میں پیپلز پارٹی کے جمیل احمد،اقبال رسول،سلطان گولڈن،راناحسین علی سمیت35رہنما اور کارکن نامزد
اب تک دو درجن کے قریب افراد گرفتار کر لیے گئے ،جن رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا وہ شہر میں موجود نہیں تھے ،صوبائی صدرپی پی
گلگت(بیورو رپورٹ)گلگت پولیس نے دھاندلی کے خلاف احتجاج اور جلا ؤگھیرا ؤ کے الزامات پر پیپلز رہنماؤں کے خلاف انسداد دہشتگری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے ائیر پورٹ تھانے میں درج ایف آ ئی آ ر میں پیپلز پارٹی کے 35 رہنما اور کارکنوں کو نامزد کر دیا ہے جن میں صوبائی سینئر نائب صدر و امیدوار حلقہ ٹو جمیل احمد ،اقبال رسول،سلطان گولڈن،رانا حسین علی اور اشفاق افضل سمیت متعدد عہدیداروں کا نام شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق اب تک دو درجن کے قریب افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں یاد رہے چار روز قبل گلگت شہر میں دھاندلی کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس سے تصادم ہوا تھا جس کے بعد ایک نگران صوبائی وزیرکی گاڈی سمیت چار گاڑیاں اور محکمہ جنگلات کی عمارت کو نذر آتش کیا گیا تھا۔پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ کا کہناہے کہ جن رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے وہ شہر میں موجود نہیں تھے وفاقی حکومت کے دباؤ پر کاروائی عمل میں لائی گئی جو کہ سیاسی انتقام ہے۔

شیئر کریں

Top