سیاسی شعبہ کو ترقی دیکر گلگت بلتستان میں روزگار کے مواقع بڑھائیں گے: نگران وزیر اعلیٰ

gilgit-1.jpg

ہمارے مختصر دورانئے میں محکمہ صحت ،سیاحت معدنیات کے شعبوں میں اصلاحات لائی گئی ہیں جس کا ثمر آئندہ دنوں میں عوام کو ملے گا
وزیراعظم نے میری اپیل پرطبی مراکزمیں 25ملازمین کی فوری بھرتی کے احکامات جاری کئے،میرافضل کی استورپریس کلب کے وفدسے گفتگو
استور(سٹی رپورٹر)نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان میر افضل خان نے کہا ہے کہ اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے گلگت بلتستان کی بہترین تعمیر ترقی کیلئے کردار ادا کرنے کی کوشش کی ہمارے مختصر دورانئے میں محکمہ صحت ،سیاحت معدنیات کے شعبوں میں اصلاحات لائی گئی ہیں جس کا ثمر آنے والے دنوں میں عوام کو ملے گا ان خیالات کا اظہار نگران وزیر اعلی گلگت بلتستان نے پریس کلب استور کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے مزید کہا کہ استور ویلی روڈ ،غذر ایکسپریس وے کی فوری تعمیر کیلیے اقدامات اٹھائے گئے شونٹر ٹنل اور برزل ٹنل کو بھی فیڈرل پی ایس ڈی پی میں دوبارہ شامل کرلیاگیاہے کرونا کی وبا سے نمٹنے اور گلگت بلتستان کے طبی مراکز میں مشینری کاڈھیرلگ گیا مگر ان مشینوں کوچلانے کیلئے افرادی قوت نہیں تھی جس کیلئے وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے میری اپیل پر 25 ملازمین بھرتی کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اس موقع پر نگران وزیر اعلی نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحتی شعبہ کو فعال بنایا جا رہا ہے پرائیویٹ سیکٹر کو بھی مضبوط کیا جارہا ہے جس کیلئے تاجکستان کی حکومت سے ایم او یو پر دستخط ہوگئے ہیں جس سے گلگت بلتستان کے لوگوں کیلئے روزگار کے نئے دروازے کھلیں گے گلگت بلتستان میں معدنیات اور سیاحت پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے یہاں پر بے روزگاری بڑھی ہے وزیر اعظم پاکستان خود گلگت بلتستان میں سیاحت کو فروغ دینے میں سنجیدہ ہیں ۔
نگران وزیراعلی

شیئر کریں

Top