سپیکر الیکشن پانچ ووٹوں کی کمی حکومتی اتحاد میں گڑبڑ کا واضح اشارہ ہے: امجد ایڈووکیٹ

g14-2.jpg

وزیر اعلی کے انتخاب کا معاملہ اس صورتحال میں اہم ہو گا، چار ووٹوں کا ضائع ہونابھی وفاق سے مسلط کئے گئے فیصلوں کا ردعمل ہے
اگر فاروڈ بلاک وزیر اعلی کیلئے امیدوار اتارتاہے تو اپوزیشن تمام9ووٹ فارورڈ بلاک کودیگی، کوئی بڑااپ سیٹ ہوسکتاہے،رکن اسمبلی
گلگت(بیورو رپورٹ)پیپلز پارٹی کے امجد ایڈووکیٹ نے کہا کہ سپیکر کے انتخاب میں تحریک انصاف کے پانچ ووٹ نہ ملنا اور اپوزیشن کی حمایت اہم تبدیلی ہے وزیر اعلی کے انتخاب کا معاملہ اس صورتحال میں اہم ہو گا۔اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اتحاد سے ایک ووٹ سپیکر کی رائے دہی میں اپوزیشن کو ملنا اہم اشارہ ہے جبکہ چار ووٹ ضائع بھی وفاق سے مسلط کے جانے والے فیصلوں کا ردعمل ہے اگر فاروڈ بلاک کل امیدوار وزیر اعلی کے لیے اتارتے ہیں اپوزیشن تمام نو ووٹ فارورڈ بلاک کو پول کریگا ۔وزیر اعلی کے انتخاب میں بڑا آپ سیٹ ہونے کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے
امجدایڈووکیٹ

شیئر کریں

Top